بہرائچ فساد: رام گوپال کی بیوی کا الزام، ملزمان کا انکاو¿نٹر محض دکھاوا
بہرائچ، 18 اکتوبر (ہ س)۔ مہاراج گنج قصبہ میں درگا مورتی وسرجن کے دوران تشدد میں مارے گئے رام گوپال مشرا کی بیوی رولی نے پولیس اور انتظامیہ پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ جمعہ کو جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ ہم انصاف مانگ رہے ہیں اور ہ
Bahraich violence: Ram Gopal wife alleges encounter


بہرائچ، 18 اکتوبر (ہ س)۔ مہاراج گنج قصبہ میں درگا مورتی وسرجن کے دوران تشدد میں مارے گئے رام گوپال مشرا کی بیوی رولی نے پولیس اور انتظامیہ پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ جمعہ کو جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ ہم انصاف مانگ رہے ہیں اور ہمیں نہیں مل رہا ہے۔ پولیس اور انتظامیہ ہمیں انصاف فراہم نہیں کر رہی۔

جمعہ کو رام گوپال کی بیوی رولی مشرا کا ایک ویڈیو منظر عام پر آرہا ہے۔ اس میں وہ یہ کہتے ہوئے نظر آرہی ہے کہ پولیس انتظامیہ نے رشوت لی ہے۔ ملزمان پکڑے گئے ہیں، لیکن مارے نہیں گئے۔ ہم لوگوں کو یہ دکھا دیا گیا ہے کہ پیر میں گولی ماری گئی ہے لیکن ہمارے ساتھ انصاف نہیں ہو رہا ہے۔ پولیس انتظامیہ ہمارے ساتھ بڑی ناانصافی کر رہی ہے۔ وہ ہمیں انصاف نہیں دے رہی۔ پولیس اور انتظامیہ ہمارا ساتھ نہیں دے رہی، ہم کو جا چاہیے، وہ نہیں مل رہا۔

قابل ذکر ہے کہ تشدد کیس میں پولیس نے پانچ ملزمان عبدالحمید، محمد فہیم، محمد تعلیم عرف سبلو، محمد سرفراز اور محمد افضل کو گرفتار کیا تھا۔ ان میں سے دو ملزمان تصادم میں زخمی ہوئے اور انہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جمعہ کو سی جے ایم کورٹ نے تمام ملزمان کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande