فوج کے جی او سی نے راجوری سیکٹر کا دورہ کیا
فوج کے جی او سی نے راجوری سیکٹر کا دورہ کیا جموں، 18 اکتوبر (ہ س)۔ وائٹ نائٹ کور فوج کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) نے جمعہ کے روز جموں و کشمیر کے راجوری سیکٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیکورٹی کی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ جی او س
GOC


فوج کے جی او سی نے راجوری سیکٹر کا دورہ کیا

جموں، 18 اکتوبر (ہ س)۔ وائٹ نائٹ کور فوج کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) نے جمعہ کے روز جموں و کشمیر کے راجوری سیکٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیکورٹی کی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ جی او سی نے کالاکوٹ کے علاقے میں ہونے والی سیکورٹی مشقوں کا معائنہ کرتے ہوئے علاقے میں امن و امان کے قیام کے لئے تمام رینک کی محنت اور عزم کی تعریف کی۔ وائٹ نائٹ کور نے ایک بیان میں کہا کہ جی او سی نے اس بات پر زور دیا کہ علاقے میں امن و سکون برقرار رکھنے کے لئے فورسز کی لگن اور سرشار کوششیں بہت اہم ہیں۔اس دورے کا مقصد مقامی سطح پر سکیورٹی کی صورتحال کو مستحکم رکھنا اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande