ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس ٹیبل : ہندوستان سرفہرست،  بنگلہ دیش ساتویں نمبر پر
نئی دہلی، یکم اکتوبر (ہ س)۔ ہندوستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز 0-2سے جیت کر 2025-2023 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل میں ٹاپ پر اپنی پوزیشن مزید مضبوط کر لی ہے۔ بارش اور گیلے آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے ڈھائی دن سے زیادہ وقت ضائع ہونے کے باوجود، ہندوستان کی
ڈبلوہی


نئی دہلی، یکم اکتوبر (ہ س)۔ ہندوستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز 0-2سے جیت کر 2025-2023 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل میں ٹاپ پر اپنی پوزیشن مزید مضبوط کر لی ہے۔ بارش اور گیلے آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے ڈھائی دن سے زیادہ وقت ضائع ہونے کے باوجود، ہندوستان کی جارحانہ حکمت عملی کانپور میں دوسرے ٹیسٹ میں شاندار جیت کا باعث بنی۔

اس جیت نے بھارت کو 12 اضافی پوائنٹس دیے، جس سے اس کے پوائنٹس فیصد(پی سی ٹی ) 11 میچوں کے بعد 74.24 ہو گئے، جو آسٹریلیا اور سری لنکا دونوں سے بہت آگے ہے۔

اس کے برعکس، بنگلہ دیش کی سائیکل کی پانچویں شکست نے انہیں 34.38 کے پی سی ٹی کے ساتھ سٹینڈنگ میں ساتویں نمبر پر لے جایا۔

انگلینڈ 16 میچوں میں 8 جیت، 7 ہار اور 1 ڈرا کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande