اسٹوکس اور جڈیجہ کی ٹیسٹ رینکنگ میں بڑی چھلانگ، ابھیشیک شرما بن گئے نمبر 1 ٹی ٹوئنٹی بلے باز
نئی دہلی، 30 جولائی (ہ س)۔ انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس اور ہندوستان کے اسٹار آل راو¿نڈر رویندر جڈیجہ نے حال ہی میں کھیلے گئے انگلینڈ-بھارت کے چوتھے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی سی سی مردوں کی ٹیسٹ رینکنگ میں بڑی چھلانگ لگائی
اسٹوکس اور جڈیجہ کی ٹیسٹ رینکنگ میں بڑی چھلانگ، ابھیشیک شرما بن گئے نمبر 1 ٹی ٹوئنٹی بلے باز


نئی دہلی، 30 جولائی (ہ س)۔

انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس اور ہندوستان کے اسٹار آل راو¿نڈر رویندر جڈیجہ نے حال ہی میں کھیلے گئے انگلینڈ-بھارت کے چوتھے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی سی سی مردوں کی ٹیسٹ رینکنگ میں بڑی چھلانگ لگائی ہے۔

اسٹوکس ٹیسٹ آل راو¿نڈر رینکنگ میں تین درجے چھلانگ لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے ہیں، جو دسمبر 2022 کے بعد سے ان کی بہترین رینکنگ ہے۔ انھوں نے میچ میں 141 رنز کی اننگز کے ساتھ پہلی اننگز میں پانچ وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔ اس کے ساتھ وہ بلے بازوں کی فہرست میں آٹھ مقام بلندی حاصل کر 34 ویں اور گیند بازوں میں 42 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

جڈیجہ نے 107* کی فائٹنگ اننگز اور چار وکٹوں کی مدد سے آل راو¿نڈر رینکنگ میں اپنی بالادستی کو مزید مستحکم کر لیا ہے۔ اب وہ 422 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود بنگلہ دیشی مہدی حسن سے 117 پوائنٹس آگے ہیں۔ وہ بلے بازوں کی فہرست میں پانچ مقام بلندی حاصل کر 29ویں اور گیند بازوں میں ایک مقام 14ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

روٹ کا راج بر قرار، ڈکٹ اور پوپ کو بھی فائدہ

انگلینڈ کے جو روٹ نے اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں 150 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر بلے بازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود کین ولیمسن پر 37 پوائنٹس کی برتری حاصل کی۔ انگلینڈ کے اوپنر بین ڈکٹ پانچ درجے ترقی کر کے 10ویں اور زیک کرولی دو درجے ترقی کر کے 43ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ اولی پوپ بھی ایک درجہ ترقی کرکے 24 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ہندوستان کے آل راو¿نڈر واشنگٹن سندر، جنہوں نے جڈیجہ کے ساتھ 203 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری کی اور 101* اسکور کیا، بلے بازوں کی درجہ بندی میں آٹھ مقام کی چھلانگ لگا کر 65 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ انہوں نے دو وکٹیں بھی حاصل کیں اور آل راو¿نڈر کی فہرست میں آٹھ مقام کی چھلانگ لگا کر مشترکہ 13ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

جوفرا آرچر اور ووکس نے بھی فائدہ اٹھایا

تیز گیند باز جوفرا آرچر نے چار سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کرتے ہوئے تین وکٹیں لے کر باو¿لرز کی درجہ بندی میں 38 درجے ترقی کر کے 63 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ اس کے ساتھ ہی کرس ووکس ایک مقام چڑھ کر 23 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ٹی 20 رینکنگ میں دھماکہ: ابھیشیک شرما نمبر 1 بلے باز بن گئے

ہندوستانی نوجوان بلے باز ابھیشیک شرما نے پہلی بار آئی سی سی ٹی 20 انٹرنیشنل بلے بازوں کی درجہ بندی میں نمبر 1 پوزیشن حاصل کی ہے۔ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ جو گزشتہ ایک سال سے ٹاپ پر تھے، ویسٹ انڈیز سیریز میں نہیں کھیلے اور ان کی رینکنگ گر گئی۔

آسٹریلیا کے جوش انگلس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 172 رنز بنائے اور چھ درجے چھلانگ لگا کر 9ویں نمبر پر آگئے۔ اس کے ساتھ ہی ٹم ڈیوڈ 12 درجے چڑھ کر 18 ویں اور کیمرون گرین 64 درجے کی چھلانگ لگا کر 24 ویں نمبر پر آگئے ہیں جو ان کے کیریئر کی بہترین رینکنگ ہے۔ ویسٹ انڈیز کے برینڈن کنگ نو درجے کی چھلانگ لگا کر مشترکہ 21ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں ٹاپ 7 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کے نیتھن ایلس سات درجے چڑھ کر آٹھویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande