نئی دہلی، 30 جولائی (ہ س)۔
لندن کے اوول میں بھارت کے خلاف کھیلے جانے والے پانچویں اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ سے قبل انگلینڈ کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کندھے کی شدید چوٹ کے باعث اس میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ اب اولی پوپ انگلینڈ کی کپتانی کریں گے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے بدھ کو اس کی تصدیق کی۔
انگلینڈ کو اس وقت پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے اور یہ ٹیسٹ فیصلہ کن میچ ہوگا۔ اسٹوکس نے اس سیریز میں مجموعی طور پر 140 اوورز کرائے ہیں اور وہ 17 وکٹوں کے ساتھ اب تک سیریز کے سب سے کامیاب بولر ہیں۔ اسٹوکس نے میچ سے قبل پریس کانفرنس میں کہا کہ سیریز ختم نہ کر پانے پر بہت مایوس ہوں، اسکین رپورٹ نے واضح کردیا کہ میں بولنگ نہیں کرسکتا، یہ فیصلہ میڈیکل ٹیم اور کوچ برینڈن میک کولم سے بات کرنے کے بعد لینا پڑا۔
مانچسٹر میں کھیلا گیا چوتھا ٹیسٹ ڈرا ہونے کے بعد انگلینڈ نے اپنی ٹیم میں کل چار تبدیلیاں کی ہیں۔ جیکب بیتھل، جوش ٹونگو، گس اٹکنسن اور جیمی اوورٹن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ تیز گیند باز جوفرا آرچر اور برائیڈن کارس کو آرام دیا گیا ہے۔
آل راو¿نڈر جیکب بیتھل سال کا پہلا ٹیسٹ کھیلیں گے اور اسٹوکس کی جگہ لیں گے۔ اس کے ساتھ ہی اسپنر لیام ڈاسن کو ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے، جس سے انگلینڈ کسی بھی ماہر اسپنر کے بغیر میدان میں اترے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ