کرنی سینا کے کارگذار ضلع صدر کو سینے میں لگیں دو گولیاں ، مشتبہ حالت میں موت
اندور، یکم جون(ہ س)۔ شہر کے کناڑیہ علاقے میں بدھ دیر رات کرنی سینا کے عہدیدار موہت سنگھ پٹیل کی ریو
کرنی سینا کے کارگذار ضلع صدر کو سینے میں لگیں دو گولیاں ، مشتبہ حالات میں موت


اندور، یکم جون(ہ س)۔

شہر کے کناڑیہ علاقے میں بدھ دیر رات کرنی سینا کے عہدیدار موہت سنگھ پٹیل کی ریوالور کی گولی لگنے سے مشتبہ حالت میں موت ہوگئی۔ واقعہ کناڑیہ روڈ پر بدھ دیر رات تقریباً 12.30 بجے پیش آیا۔ موہت کے سینے میں دو گولیاں لگی تھیں، جو لائسنس یافتہ ریوالور سے فائر کی گئی تھیں۔ پولیس موہت کے چار دوستوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

ابتدائی تفتیش میں ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پہلے قتل کے زاویے سے تفتیش کی جا رہی تھی، اب خودکشی کے زاویے سے بھی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ موہت کے ہاتھ میں گن پاؤڈر ملا ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان کی گاڑی اندر سے لاک تھی۔ پولیس شام تک کیس کا انکشاف کر سکتی ہے۔ جائیداد کے تنازعہ کے علاوہ پولیس کو کسی سے آپسی جھگڑے کا بھی خدشہ ہے۔ موہت کے کچھ چیٹس بھی ملے ہیں جو اس طرف اشارہ کر رہے ہیں۔

فیس بک پروفائل سے معلوم ہوا ہے کہ موہت کرنی سینا کا ورکنگ ضلع صدر تھے۔ متوفی کی گاڑی پر کرنی سینا کے صدر کی پلیٹ بھی لگی ملی ہے۔ کناڑیہ پولیس کے مطابق موہت سنگھ پٹیل ولد دلیپ سنگھ پٹیل ساکن بسنکھیڑا کو سیوا کنج اسپتال کے قریب نامعلوم افراد نے گولی مار دی۔ موہت خاندان کا اکلوتا بیٹا تھا۔ واقعے کے بعد وہاں پہنچے دو دوست ہی انہیں بمبئی اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے معاملے کو مشکوک سمجھتے ہوئے اسے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی اس کا انکشاف کیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار/

/عطاءاللہ


 rajesh pande