غازی آباد میں خاتون کا چاقو سے گود کر قتل، شوہر زخمی
غازی آباد میں خاتون کا چاقو سے گود کر قتل، شوہر زخمی غازی آباد، 8 مئی (ہ س)۔ اندرا پورم تھانہ علاق
غازی آباد میں خاتون کا چاقو سے گود کر قتل، شوہر زخمی


غازی آباد میں خاتون کا چاقو سے گود کر قتل، شوہر زخمی

غازی آباد، 8 مئی (ہ س)۔ اندرا پورم تھانہ علاقہ میں منگل کی دیر رات ایک خاتون کا چاقو مار کر قتل کر دیا گیا۔ اس کے شوہر کو زخمی کر دیاگیا۔ پولیس نے قتل کے ملزم کو حراست میں لے کر اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

خاتون کا نام جیوتی اور اس کے شوہر کا نام لنکیش ہے۔ اے سی پی سلونی اگروال نے بدھ کو بتایا کہ ابھے کھنڈ چوکی پر اطلاع ملی تھی کہ مکن پور میں ایک خاتون اور اس کے شوہر پر چاقو سے حملہ کیا گیا ہے۔ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ جانچ میں پتہ چلا کہ جیوتی اپنے شوہر لنکیش کے ساتھ مکن پور میں اپنی ماں چمپا دیوی کے پاس آئی تھی۔ دیر رات وہاں چمپا دیوی، اجے چودھری اور بوبی بھی موجود تھے۔

آپس میں وہ لوگ باتیں کر رہے تھے تبھی بوبی نے جیوتی اور لنکیش پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ جیوتی کو فوری طور پر نجی اسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کی موت ہوگئی۔ اس دوران لنکیش بھی زخمی ہو گیا۔ پولیس نے ملزم بوبی کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔ پولیس نے جیوتی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande