ماں نے ہی کیا دو بچوں کا قتل، پولیس نے کیاگرفتار
دموہ، 6 مئی (ہ س)۔دموہ میں دو بچوں کی لاشیں ملنے کے بعد پولیس نے معاملہ کا انکشاف کرتے ہوئے ماں کو
ماں نے ہی کیا دو بچوں کا قتل، پولیس نے کیاگرفتار


دموہ، 6 مئی (ہ س)۔دموہ میں دو بچوں کی لاشیں ملنے کے بعد پولیس نے معاملہ کا انکشاف کرتے ہوئے ماں کو گرفتار کر لیا۔

پیر کو معلومات دیتے ہوئے دموہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ شروتکرتی سوم ونشی نے بتایا کہ 30 اپریل کو ملزمہ دسودا نے اپنے دو بچوں ویشالی (11 سال) اور ایشانت (5 سال) کو بٹیا گڑھ کے تحت کیروانا گاوں میں جین کے کھیت میں کنویں میں پھینک کر قتل کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ شادی میں شرکت کو لے کر ملزم دسودا اور اس کے شوہر رجو سنگھ کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ اس کے بعد وہ اپنے بچوں کے ساتھ یہ کہہ کر اپنے ماموں کے گھر چلی گئی کہ میں کچھ ایسا کروں گی جو تم یاد رکھوگے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ سوم ونشی نے کہا کہ دونوں بچوں کی لاشیں کنویں سے ملنے کے بعد پولیس نے پورے معاملے کو سنجیدگی سے لیا اور جانچ کی تو پتہ چلا کہ یہ ماں ہی تھی جس نے بچوں کا قتل کیا تھا۔ ملزمہ دسودا نے قتل کرنا قبول کر لیا ہے اور پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

ہندوستھان سماچار//سلام


 rajesh pande