امریکہ میں دیوالی پر ملے گی چھٹی ، نیویارک اسمبلی میں تجویز پیش
نیویارک ، 25 مئی (ہ س)۔ اب امریکہ میں بھی دیوالی پر چھٹی ملے گی۔ اس کی شروعات نیویارک سے ہورہی ہے۔
امریکہ دیوالی


نیویارک ، 25 مئی (ہ س)۔

اب امریکہ میں بھی دیوالی پر چھٹی ملے گی۔ اس کی شروعات نیویارک سے ہورہی ہے۔ اس سلسلے میں نیویارک اسمبلی میں ایک تجویز پیش کی گئی ہے۔

نیویارک اسمبلی کے اسپیکر کارل ہسٹی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس کی تصدیق کی اور کہا کہ ایسا نیویارک کی بھرپور اور متنوع ثقافت کو پہچان دینے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے قمری سال اور دیوالی پر تعطیلات دینے کے لیے اسمبلی اجلاس کے اختتام سے قبل اس تجویز کو منظور کیا جا سکتا ہے۔ اس فیصلے کا اسکول کیلنڈر پر کیا اثر پڑے گا اس پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ نیویارک اسمبلی کا موجودہ اجلاس 8 جون تک جاری رہے گا۔ اس تجویز کو دیوالی ڈے ایکٹ نام دیا گیا ہے، جس کے تحت نیویارک میں دیوالی کی چھٹی 12ویں سرکاری تعطیل کا اعلان کردیاجائے گا۔ اس سے امریکہ میں رہنے والے ہندوستانی نژاد کمیونٹی کو بہت فائدہ ہوگا اور وہ دیوالی کا تہوار اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ اچھی طرح منا سکیں گے۔

نیویارک کی ریاستی اسمبلی کی خاتون رکن جینیفر راجکمار اور سینیٹر جوئے ادابو نے مطالبہ کیا ہے کہ نیویارک شہر کے اسکولوں کو دیوالی پر تعطیل کا اعلان کیا جائے۔ نیویارک اسٹیٹ کونسل کے رکن شیکھر کرشنن اور کونسل وومن لنڈا لی نے بھی اس تجویز کی حمایت کی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ دیوالی پر سرکاری چھٹی دینے کا مطالبہ کافی عرصے سے کیا جا رہا تھا جو جلد پورا ہونے جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچارمحمدخان


 rajesh pande