حزب اللہ کے ڈرون حملے میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک
بیروت،07مئی (ہ س)۔ لبنانی ملیشیا حزب اللہ نے منگل کے روز اسرائیل کے شمالی قصبے میں ڈرون حملہ کر کے
حزب اللہ 


بیروت،07مئی (ہ س)۔

لبنانی ملیشیا حزب اللہ نے منگل کے روز اسرائیل کے شمالی قصبے میں ڈرون حملہ کر کے دو فوجیوں کے مرنے کی اطلاع دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ ڈرون حملہ میتولا نامی اسرائیلی قصبے میں کیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے بھی ان ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔حزب اللہ نے میتولا میں یہ ڈرون حملہ فوجی یونٹ کے علاقے میں کیا تھا ، جہاں دو فوجی ہلاکت سے دوچار ہو گئے۔

ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ نے سات اکتوبر 2023 سے غزہ میں شروع ہونے والی اسرائیلی جنگ کے آغاز کے فوری بعد سے اسرائیل کی فوج کو سرحدی علاقوں میں راکٹ اور ڈرون حملوں کو نشانہ بنا شروع کر دیا تھا تاکہ غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس اور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کر سکے۔اس وقت سے لبنانی سرحدی علاقوں کے ساتھ ساتھ لبنان کے دارالحکومت بیروت سمیت کئی شہر اور قصبے اسرائیلی حملوں کی بھی زد میں ہیں۔ تاہم حزب اللہ نے اپنے حملوں کو فی الحال اسرائیل کی ایک سرحدی پٹی کی حد تک ہی محدود کر رکھا ہے۔2006 کے بعد سے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان یہ شدید ترین اور طویل ترین کشیدگی کا موقع بن گیا ہے۔ آنے والے دنوں میں مزید شدت کا خطرہ ہے۔ تاہم حزب اللہ نے اعلان کر رکھا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی ہو گئی تو حزب اللہ کی طرف سے بھی اسرائیل کے خلاف جنگ بندی کر دی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande