رفح پر اسرائیلی حملے کی طرف پیش قدمی، راہداری کا آپریشن اسرائیلی فوج نے سنبھال لیا
غزہ،07مئی (ہ س)۔ اسرائیلی فوج نے رفح کی راہداری کا غزہ کی طرف سے کنٹرول اپنے ہاتھ میں لینے کا اعلان
رفح آپریشن


غزہ،07مئی (ہ س)۔

اسرائیلی فوج نے رفح کی راہداری کا غزہ کی طرف سے کنٹرول اپنے ہاتھ میں لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ گویا اسرائیلی فوج نے غزہ کو رفح راہداری کے سے سامان کی ترسیل کی نئی ناکہ بندی کا رفح پر حملے سے پہلے بندو بست کر لیا ہے۔پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران جب سے اسرائیلی فوج نے رفح سے فلسطینیوں کے جبری اںخلا کا اعلان کر رکھا ہے یہ اسرائیل کے رفح پر منظم زمینی حملے کی طرف ایک اور پیش قدمی ہے۔تاہم اسرائیلی فوج نے منگل کے روز اس سلسلے میں اپنے اعلان میں راہداری کے اس بظاہر جزوی کنٹرول کو آپریشنل کنٹرول کا نام دیا ہے، لیکن اس کا مطلب یہ ہے کہ بین الاقوامی ادارے اور اقوام متحدہ سمیت تمام امدادی اداروں اور ان کے کارکنوں کوہٹا نے کی تیاری مکمل ہو گئی ہے۔

محض ایک روز قبل اسرائیلی فوج نے 'اونروا ' کے سربراہ فلپ لازارینی کو چوتھی بار رفح کے راستے غزہ میں داخل ہونے سے روکا تھا۔ اب امدادی کارروائیوں سے امدادی ادارے تقریبا بے دخل کر دیے گئے ہیں۔علاقے میں اسرائیلی فورسز پچھلی رات سے کافی سرگرم ہیں۔ خصوصاً مشرقی رفح کے علاقے میں جس پر اسرائیلی فوج کا ابتدائی فوکس محسوس کیا جا رہا ہے اور یہاں سے فلسطینیوں کو نکال رہی ہے۔

منگل ہی کی صبح ایک پریس بریفنگ میں اسرائیل کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ کرم شالوم نامی راہداری کو اسرائیل نے بند کر دیا ہے۔ اب کچھ گھنٹے گزرنے کے بعد رفح کی راہداری کو بھی غزہ کی جانب سے اسرائیلی فوج نے عملاً اپنے کنٹرول میں لے کر بند کر دیا ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande