ایکسائز گھوٹالہ: منی لانڈرنگ کیس میں منیش سسودیا کی عدالتی حراست میں 5 اپریل تک توسیع
نئی دہلی ، 22 مارچ (ہ س)۔ دہلی کی راوس ایونیو کورٹ نے ایکسائز پالیسی گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کی
منیش سسودیا


نئی دہلی ، 22 مارچ (ہ س)۔

دہلی کی راوس ایونیو کورٹ نے ایکسائز پالیسی گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ خصوصی جج ایم کے ناگپال نے سسودیا کو 5 اپریل تک عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم دیا۔سسودیا کی ای ڈی کی حراست آج ختم ہو رہی تھی ، جس کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔ 17 مارچ کو عدالت نے انہیں پانچ دن کے لیے ای ڈی کی حراست میں بھیج دیاتھا۔ 10 مارچ کو عدالت نے سسودیا کو 17 مارچ تک ای ڈی کی تحویل میں بھیجاتھا۔ ای ڈی نے اس معاملے میں پوچھ گچھ کے بعد 9 مارچ کو سسودیا کو تہاڑ جیل سے گرفتار کیا تھا۔ سسودیا کو اس سے قبل سی بی آئی نے 26 فروری کو گرفتار کیا تھا۔

سسودیا نے اس معاملے میں ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔ عدالت نے 21 مارچ کو ضمانت کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے ای ڈی کو نوٹس جاری کیا تھا۔ درخواست ضمانت کی سماعت 25 مارچ کو ہوگی۔

ہندوستھان سماچارمحمدخان


 rajesh pande