کیرلا کے لائٹ ہاوس، ساحل پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا کی بحری آلودگی' کے موضوع پرصفائی مہم
نئی دہلی،18مارچ(ہ س)۔ کیرلاکے لائٹ ہاوس،کوالم بیچ پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ آرکی ٹیکچر کے تیسرے
جامعہ


نئی دہلی،18مارچ(ہ س)۔

کیرلاکے لائٹ ہاوس،کوالم بیچ پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ آرکی ٹیکچر کے تیسرے سال کے طلبا نے چودہ مارچ دوہزارتئیس کو بحری آلودگی سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے سلسلے میں ایک مہم چلائی۔ واضح ہو کہ یہ طلبا ساحلی علاقے کے آرکی ٹیکچر کے مطالعے لیے ایجوکیشنل ٹرپ پر کیرلا گئے ہوئے ہیں۔مہم کا مقصد لوگوں کو کوڑا کرکٹ اور آلودگی پھیلانے والی اشیا کو یوں ہی پھینک دینے کے مضر اثرات خاص طور سے سمندروں میں پلاسٹک ڈالنے جس سے کے بحری ایکو سسٹم کے لیے انتہائی خطرناک اور مضر ہیں ان کے متعلق آگاہ کرانا تھا۔

سمندروں کو آلودگی سے بچانے کی مہم کے ساتھ پروگرام شروع ہوا جس کے بعد صفائی مہم چلائی گئی۔اساتذہ اور طلبا نے سمندر کے کنارے سے پلاسٹک اور بے کار چیزیں اکٹھا کیں اور اسے مناسب طورپر ٹھکانے لگایا۔بحری آلودگی کے انسداد کے لیے اساتذہ اور طلبا نے نعروں سے مزین اشہارات تیارکیے تھے۔ لائٹ ہاو¿س بیچ ،کوالم کیرالا کے آس پاس کے ماہی گیروں،دکان داروں اور دیگر سیاحوں کو صفائی ستھرائی سے متعلق بتایا۔

یہ صفائی مہم ار۔ارقم خان،ار۔محمد ظہیر عابدی اور ار۔اکشتا ناگر کی سرپرستی میں انجام پذیر ہوئی جو کہ طلبا کے ساتھ ساحلی علاقوں کے آرکی ٹیکچر کے مطالعے کے لیے ان کے ساتھ ایجوکیشنل ٹرپ پر ان کے ہمراہ گئے ہوئے ہیں۔فیکلٹی اراکین اور طلبانے مقامی آبادی سے بات چیت بھی کی۔مقامی لوگوں نے اپنے مسائل اور سروکار سے ان کو آگاہ کرایااور اپنے آس پاس کی جگہ کو صاف ستھرا رکھنے کا عہد لیا۔شرکا نے جب کبھی ضرورت پڑے ان کا تعاون کرنے کا وعدہ کیا۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande