قانون ساز کونسل کی امیدوار شوبھانگی پاٹل شیو سینا (ادھو بالا صاحب) میں شامل
ممبئی ، 04 فروری (ہ س)۔ قانون ساز کونسل کے گریجویٹ سیٹ پر شکست کھانے والی امیدوار شوبھانگی پاٹل نے
قانون ساز کونسل کی امیدوار شوبھانگی پاٹل شیو سینا (ادھو بالا صاحب) میں شامل


ممبئی ، 04 فروری (ہ س)۔

قانون ساز کونسل کے گریجویٹ سیٹ پر شکست کھانے والی امیدوار شوبھانگی پاٹل نے ہفتہ کو ممبئی کے ماتوشری میں منعقدہ ایک سادہ پروگرام میں شیوسینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ اس موقع پر شیو سینا کے صدر ادھو ٹھاکرے نے شوبھانگی پاٹل کی کلائی پر شیو بندھن باندھا اور انہیں پارٹی میں شامل ہونے کی اجازت دی۔ شیو سینا لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر سنجے راوت نے کہا کہ شوبھانگی پاٹل کو جلد ہی پارٹی میں نئی ذمہ داری سونپی جائے گی۔

دراصل شوبھانگی پاٹل نے ناسک کے گریجویٹ الیکشن میں آزاد امیدوار کے طور پر مقابلہ کیا تھا اور انہیں شکست ہوئی تھی۔ شیو سینا نے اس الیکشن میں شوبھانگی پاٹل کی حمایت کی تھی۔ آج شوبھانگی پاٹل نے ماتوشری بنگلے پر جا کر باضابطہ طور پر شیوسینا میں داخل ہوگئی ہیں۔ شوبھانگی پاٹل نے کہا کہ وہ زندگی بھر شیو سینا کی وفادار رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی جنگ شروع ہوئی ہے اور وہ شیوسینا کی جنگجو کے طور پر لڑتی رہیں گی۔

ہندوستھان سماچارمحمدخان


 rajesh pande