جھوٹ اور فریب کے ذریعے خود کو سرخیوں میں رکھنا چاہتے ہیں دگ وجے سنگھ: وشنودت شرما
بھوپال،4 فروری (ہ س)۔ کسی پر جھوٹے الزامات لگانا اور ان کے ذریعے میڈیا میں بنےرہنا دگ وجے سنگھ کی ع
جھوٹ اور فریب کے ذریعے خود کو سرخیوں میں رکھنا چاہتے ہیں دگ وجے سنگھ: وشنودت شرما


بھوپال،4 فروری (ہ س)۔

کسی پر جھوٹے الزامات لگانا اور ان کے ذریعے میڈیا میں بنےرہنا دگ وجے سنگھ کی عادت بن گئی ہے۔۔ لیکن ملک اور ریاست کی عوام اور عدالتیں ان کی حرکتوں کو دیکھ رہی ہیں اور وہی انہیں ٹھیک کریں گی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر وشنودت شرما نے میڈیا سے بات چیت کے دوران یہ بات کہی۔

ریاستی صدر وشنودت شرما نے کہا کہ دگ وجے سنگھ نے مجھ پر جو الزامات لگائے تھے، اس کے لئے میں نے ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ عدالت نے خود ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ انہیں بھلے ہی اس معاملے میں پیشی سے ضمانت مل گئی ہو، لیکن انہیں اپنے بے بنیاد بیان کو لیکر عدالت کو تو جواب دینا ہی ہوگا۔ ریاستی صدر نے کہا کہ یہ افسوسناک بات ہے کہ دگ وجے سنگھ جیسے لوگوں کو جھوٹ ، دھوکہ اور فریب کی سیاست کے ذریعہ سرخیوں میں بنے رہنے میں ہی مزہ آتا ہے۔

انہوں نے خود یہ کہا ہے کہ میرے اوپر اس طرح کے کیس کئی ریاستوں میں چل رہے ہیں۔ اس سے صاف ہے کہ دگ وجے سنگھ کو جھوٹے الزامات، دھوکہ اور فریب کی سیاست کرنے کا شوق ہے۔ اس کے لئے میں انہیں مبارکباد دیتا ہوں، لیکن غیر موضوع ہوئی کانگریس رہنماؤں کی اس سیاست کو عوام نے تو دیکھا ہی ہے، اب عوام کے ساتھ عدالت بھی اسے دیکھ رہی ہے اور وہی انہیں ٹھیک بھی کرے گی۔

ہندوستھان سماچار/

/عطاءاللہ


 rajesh pande