شردھا قتل: دہلی کی ساکیت عدالت میں چارج شیٹ داخل، 7 فروری کو سماعت
نئی دہلی ، 24 جنوری (ہ س)۔ دہلی پولیس نے سرخیوں میں رہنے والا شردھا قتل کیس میں منگل کو دہلی کی سا
شردھا قتل


نئی دہلی ، 24 جنوری (ہ س)۔

دہلی پولیس نے سرخیوں میں رہنے والا شردھا قتل کیس میں منگل کو دہلی کی ساکیت کورٹ میں چارج شیٹ داخل کی۔ عدالت چارج شیٹ کا نوٹس لینے کے معاملے کی سماعت 7 فروری کو کرے گی۔

آج سماعت کے دوران آفتاب نے اپنا وکیل تبدیل کرنے کی بات کی۔ دہلی پولیس نے 6629 صفحات کی چارج شیٹ میں آفتاب کو واحد ملزم بنایا ہے۔ چارج شیٹ میں تقریباً سو گواہوں کے علاوہ فرانزک اور الیکٹرانک شواہد کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ آفتاب اس وقت عدالتی حراست میں ہے۔

23 دسمبر 2022 کو عدالت نے دہلی پولیس کو آفتاب کی آواز کے نمونے لینے کی اجازت دی تھی۔ 22 دسمبر 2022 کو آفتاب نے عدالت سے اپنی درخواست ضمانت واپس لے لی۔ آفتاب نے عدالت کو بتایا تھا کہ وہ اب جیل سے باہر نہیں آنا چاہتا۔ 17 دسمبر 2022 کو سماعت کے دوران عدالت نے آفتاب کے وکیل ایم ایس خان کو بتایا کہ آفتاب کا ای میل موصول ہوا ہے کہ اس نے وکالت نامہ پر دستخط ضرور کیے ہیں ، لیکن انہیں اس بات کا علم نہیں کہ درخواست ضمانت دائر کی جا رہی ہے۔

ساکیت عدالت نے 21 نومبر 2022 کو ملزم آفتاب کا پولی گرافی ٹیسٹ کرانے کی اجازت دی تھی۔ اس سے پہلے ساکیت عدالت نے آفتاب کے نارکو ٹیسٹ کا حکم دیا تھا۔ شردھا آفتاب کے ساتھ رہتی تھی۔ آفتاب نے شردھا کو قتل کر کے تقریباً تیس ٹکڑے کر دیے۔ اس کی لاش کے ٹکڑے فریج میں رکھے گئے تھے۔ وہ جسم کے اعضاءکو مختلف مقامات پر لے جا کر پھینک دیتا تھا۔ بعد ازاں پولیس نے آفتاب کے کہنے پر شردھا کے کئی اعضاءبرآمد کر لیے۔

ہندوستھان سماچارمحمدخان


 rajesh pande