لوک سبھا انتخابات: جموں میں صبح 11 بجے تک 25 فیصد سے زائد ووٹنگ
لوک سبھا انتخابات: جموں میں صبح 11 بجے تک 25 فیصد سے زائد ووٹنگ جموں، 26 اپریل (ہ س)۔ جموں ریاسی لوک
Voter


لوک سبھا انتخابات: جموں میں صبح 11 بجے تک 25 فیصد سے زائد ووٹنگ

جموں، 26 اپریل (ہ س)۔ جموں ریاسی لوک سبھا حلقہ میں جمعہ کو لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کے دوران صبح 11 بجے تک 25 فیصد سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے۔ حکام نے بتایا کہ سات بجے شروع ہونے والی ووٹنگ 11 بجے تک جموں میں 25.93 فیصد ووٹر ٹرن آؤٹ درج کیا گیا۔ جموں حلقے کے لیے پولنگ صبح 7 بجے سے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان شروع ہوئی۔ ملک بھر میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 88 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔

جموں کے سرحدی علاقوں میں بھی پولنگ ہو رہی ہے جہاں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ جموں و کشمیر میں پہلے مرحلے میں ادھم پور ڈوڈہ پارلیمانی حلقہ میں ووٹ ڈالے گئے تھے۔ جموں کے تین اضلاع پر پھیلی لوک سیٹ پر نوجوان ووٹروں میں کافی جوش و خروش پایا جا رہا ہے جبکہ ریاسی ضلع کے مہور علاقے میں ایک دلہے اور دلہن نے شادی کے جوڑے میں اپنے پولنگ اسٹیشن پر پہنچ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande