حج 2024 کی فلائٹ بکنگ کے لیے حج منزل پرحاجیوں کی آمد شروع
ڈی سی پی سینٹرل ایم ہرش وردھن نے حج کیمپ کا معائنہ کیا۔ سیکورٹی کے تمام انتظامات کو یقینی بنایا جائے
حج 2024 کی فلائٹ بکنگ کے لیے حج منزل پرحاجیوں کی آمد شروع


ڈی سی پی سینٹرل ایم ہرش وردھن نے حج کیمپ کا معائنہ کیا۔ سیکورٹی کے تمام انتظامات کو یقینی بنایا جائےگا : کوثر جہاں

نئی دہلی،6 مئی(ہ س)۔

مقدس سفر حج 2024کے لیے دہلی کے اندرا گاندھی ہوائی اڈے کے ٹرمینل 3 سے حج پروازوں کا سلسلہ 9 مئی سے شروع ہو رہا ہے۔9مئی2024 دیر رات02:20 پر پہلی حج پرواز کی بکنگ کے لیے بکنگ کاونٹر حج منزل میں شروع ہو گیا ہے اور عازمین حج اپنی پروازوں کی بکنگ کے لیے حج منزل میں پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ دریں اثناءحج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے ڈی سی پی سنٹرل شری ہرش وردھن کے ساتھ دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں واقع حج کیمپ کا دورہ کیا اور متعلقہ تھانے کے پولیس اہلکاروں کو سیکورٹی کے نقطہ نظر سے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

دوسری جانب ڈی سی پی آئی جی آئی ایئرپورٹ محترمہ اوشا رنگانی کے ساتھ بھی ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں حج پروازوں کے دوران حاجیوں کی حفاظت اور نقل و حرکت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور ہر قسم کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری انتظامات کو یقینی بنایا گیا۔

ہندوستھان سماچار/محمد


 rajesh pande