جموں و کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش و برفباری کی پیشنگوئی
جموں ،26 اپریل (ہ س)۔ جموں و کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم بنیادی طور پر خشک رہا ۔وہیں
جموں و کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش و برفباری کی پیشنگوئی


جموں ،26 اپریل (ہ س)۔ جموں و کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم بنیادی طور پر خشک رہا ۔وہیں محکمہ موسمیات نے اگلے چند دِنوں تک جموں و کشمیر کے چند بالائی میں برفباری اور میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارش کی پیشنگوئی کی ہے ۔جمعہ کو جموں و کشمیر کے بیشتر مقامات پر درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ابر آلود موسم کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور اونچائی پر ہلکی برف باری کا امکان ہے ۔28 اپریل تک گرج چمک، آسمانی بجلی، ژالہ باری اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ 29 اور 30 اپریل تک موسم عام طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے اور کئی مقامات پر ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ ژالہ باری کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ عام طور پر یکم سے 4 مئی تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔جمعہ کو سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 10.5 ڈگری سیلسیس ،قاضی گنڈ میں 7.8 ڈگری سیلسیس ،پہلگام میں 5.2 ڈگری سیلسیس ،کوکرناگ میں 9.3 ڈگری سیلسیس اور کپوارہ شہر میں 8.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔جبکہ جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 20.8 ڈگری سیلسیس ، بانہال میں 9.8 ڈگری سیلسیس ، بٹوت میں 11.6 اور بھدرواہ میں 9.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

اصغر/ہندوستھان سماچار/محمد/عبد الواحد


 rajesh pande