شیوراج کابینہ نے دی خواتین خود امدادی گروپوں کو اضافی دو فیصد شرح سود کی تکمیل کو منظوری
وزیر اعلیٰ چوہان کی صدارت میں وزارتی کونسل کی میٹنگ منعقد بھوپال،24 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ شیوراج س
شیوراج کابینہ نے دی خواتین خود امدادی گروپوں کو اضافی دو فیصد شرح سود کی تکمیل کو منظوری


وزیر اعلیٰ چوہان کی صدارت میں وزارتی کونسل کی میٹنگ منعقد

بھوپال،24 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی صدارت میں وزارتی کونسل کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ 3 لاکھ روپے تک کے بینک قرضوں پر خواتین کے خود امدادی گروپوں کو اضافی 2 فیصد سود کی تکمیل کی جائے گی۔ ریاست میں چلائے جانے والے ’’ایم پی دین دیال انتیودیہ یوجنا اسٹیٹ رورل لائیولی ہڈ مشن‘‘ اور ’’اربن لائیولی ہڈ مشن‘‘ کے تحت تشکیل دیے گئے خواتین کے خودامدادی گروپوں کو گزرمعاش کے اضافی مواقع فراہم کرنے کے لیے تمام اضلاع میں ریاستی دیہی گزرمعاش مشن اور شہری گزر معاش مشن میںیہ معاوضہ دیا جائے گا۔ ان خواتین کے خودامدادی گروپوں کو جن کو ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت نے 3 فیصد سود پر سبسڈی فراہم کی ہے۔

ریاست میں سڑکوں کی تعمیر کے اہم کاموں کے لیے کابینہ نے 594 کروڑ روپے سے زیادہ کی انتظامی منظوری دی ہے۔ کابینہ نے نرمداپورم-موہاسا-بابئی مارگ ایس ایچ22 پر توا ندی پرفورلین ہائی لیول پل کے لیے تخمینی تعمیراتی لاگت 148 کروڑ 97 لاکھ روپے، سیونی ضلع کے بنڈول - بانکی - جمونیا - ساگر - چندوری کلا - ماربوڑی - رنویلی - جام - کنہارگاؤں - ہتھنا پور - منڈوا - کوہکا سڑک کی تعمیری لاگت کا تخمینہ 108 کروڑ 97 لاکھ روپے ہے، سیہورضلع کے بکترابھارکچھ روڈ سے دہری-بمھوری-سیمل واڑہ-نان بھینٹ- کھیری- سلگنا-جونتلا- جیت-سردار نگر- ہتھنورا- سوڈانیہ-بنیٹا سے شاہ گنج سڑک کی تخمینی تعمیراتی لاگت 121 کروڑ 83 لاکھ روپے، سیہور ضلع کے بکترا-سیاہ گہن- ساگپور- رچھوڑہ- کھوہا-کواڑہ- ستراماؤ-بوردا- گواڈیہ-نیمٹون-ڈنگریا سڑک کی تخمینہ لاگت 108 کروڑ 17 لاکھ روپے کی انتظامی اور ضلع مورینا کے اے بی۔ کنال روڈ کی تخمینہ تعمیراتی لاگت 106 کروڑ 07 لاکھ روپے کی نظرثانی شدہ انتظامی منظوری اسکیم کے تحت دی گئی ۔

وزارتی کونسل نے ریاست میں شہری بنیادی ڈھانچے اور دیگر ترقیاتی کاموں کے لیے ’’وزیراعلیٰ شہری علاقہ انفراسٹرکچر کنسٹرکشن اسکیم‘‘ کے تحت دو سالوں کے لیے(سال 23-2022 اور سال 24-2023) 800 کروڑ روپے کی منظوری دیئے جانے اور ضروری بجٹ کی گنجائش کئے جانے کا فیصلہ لیا گیا۔

وزارتی کونسل کے ذریعہ میڈیکل کالج ساگر میں 85 پی جی نشستوں میں اضافے کے لیے 101 کروڑ 46 لاکھ روپے کی انتظامی منظوری دی گئی ہے۔ میڈیکل کالج ساگر کے مختلف شعبوں میں پی جی نشستوں میں اضافے کے ساتھ ریاست کو ہر سال مضامین کے ماہر ڈاکٹروں کی اضافی تعداد دستیاب ہوگی۔

وزارتی کونسل کے ذریعہ قبائلی طبقے کے طلباء کو اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کرنے کے مقصد سے محکمہ کی خصوصی رہائشی اسکولوں، گرلز ایجوکیشن کمپلیکس اور محکمہ کے ماڈل رہائشی اسکولوں کو نجی شراکت سے چلانے کے لیے رہنما اصولوں کی توثیق کی گئی۔

وزارتی کونسل نے گنا واقع محکمہ ریوینیو کے سروے نمبر 50 وارڈ نمبر 03 ویرانگنا درگاوتی وارڈ پرانا بنگلہ میں اثاثہ جات کے کل رقبہ1200 مربع میٹر کو ٹھکانے لگانے کے لیے مدعو دوسرے ٹینڈر کے ایچ 1ٹینڈر ہولڈر کی اعلیٰ ٹینڈر رقم 3کروڑ 59 لاکھ 27 ہزار روپے جو کہ ریزرو قیمت 74لاکھ روپے کا 4.86 گنا ہے کی سفارش کرتے ہوئے اسے فروخت کرنے اور ایچ 1ٹینڈر ہولڈر کے ذریعہ ٹینڈر رقم کا سوفیصد جمع کرنے کے بعد معاہدہ /رجسٹری کی کارروائی ضلع کلکٹر کے ذریعہ کئے جانے کا فیصلہ لیا۔

وزارتی کونسل نے بھوپال واقع محکمہ ریوینیو کے خسرہ نمبر 267 گرام لامبا کھیڑا میں سرمایہ کل رقبہ 12210مربع میٹر کو ٹھکانہ لگانے کے لئے مدعو ٹینڈر کے ایچ 1ٹینڈر ہولڈر کی اعلیٰ ترین ٹینڈر رقم 6کروڑ 94 لاکھ 11 ہزار 111 روپے جو کہ ریزرو قیمت 3کروڑ 94لاکھ روپے کا 1.76گنا ہے کی سفارش کرتے ہوئے اسے فروخت کرنے اور ایچ 1 ٹینڈر ہولڈر کے ذریعہ ٹینڈر رقم کا سوفیصد جمع کرنے کے بعد معاہدہ /رجسٹری کی کارروائی ضلع کلکٹر کے ذریعہ کی جائے، کا فیصلہ لیا۔

وزارتی کونسل کے ذریعہ ’’کنٹریکٹ اسکول ٹیچر‘‘ کو پ’’رائمری ٹیچر/لیبارٹری ٹیچر‘‘ سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔

ہندوستھان سماچار//سلام


 rajesh pande