ایم ایل اے ڈھلو مہتو سمیت تین کو ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی
رانچی، 24 جنوری (ہ س)۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں منگل کوپولیس حراست سے ایک وارنٹی کی رہائی کے سلسلے میں
3 including MLA Dhullu Mahato got bail from High Court


رانچی، 24 جنوری (ہ س)۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں منگل کوپولیس حراست سے ایک وارنٹی کی رہائی کے سلسلے میںسزایافتہ بی جے پی ایم ایل اے ڈھلو مہتو، راجیش گپتا اور چن چن گپتا کی طرف سے مجرمانہ نظرثانی میں دائر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی ۔ جسٹس نونیت کمار کی عدالت نے درخواست گزاروں کی طرف سے سننے کے بعد تینوں کو ضمانت دے دی۔

درخواست گزاروں کی جانب سے بتایا گیا کہ ڈھلو مہتو تقریباً دو تہائی سزا کاٹ چکے ہیں جبکہ دیگر نے بھی چار ماہ سے زیادہ کاٹ لی ہے ۔ اس لیے انہیں ضمانت دی جائے۔ درخواست گزاروں کی طرف سے ایڈوکیٹ اندرجیت سنہا، اکھوری اویناش اور اجے شاہ نے پیروی کی ۔

گذشتہسماعت کے دوران درخواست گزار کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا تھا کہ ڈھلو مہتو نے دھنباد کی نچلی عدالت میں خودسپردگی کر دی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اکتوبر 2019 میں، دھنبادکی سب ڈویژنل مجسٹریٹ شیکھا اگروال کی عدالت نے ایم ایل اے ڈھلو مہتو کو سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے اور پولیس انسپکٹر کی وردی پھاڑنے کا مجرم قرار دیتے ہوئے 18 ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande