سرکل انسپکٹر و ریونیو اہلکار ایک لاکھ روپے رشوت لیتے گرفتار
پٹنہ، 28 ستمبر(ہ س)۔ محکمہ مانیٹرنگ کی ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے منگل کے روز بہار کے بھاگلپور ک
سرکل انسپکٹر و ریونیو اہلکار ایک لاکھ روپے رشوت لیتے گرفتار


پٹنہ، 28 ستمبر(ہ س)۔ محکمہ مانیٹرنگ کی ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے منگل کے روز بہار کے بھاگلپور کے شاہ کنڈ کے زونل انسپکٹر و ریو نیو اہلکار ابھینندن پرساد سنگھ کو ایک لاکھ روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھ گرفتار کیا ہے۔ مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ کی اس کارروائی کے بعد دیگر ملازمین میں خوف کا ماحول ہے۔ زیر حراست سرکل انسپکٹر سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔

مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ کو گرفتار سرکل انسپکٹر ابھینندن پرساد سنگھ کے خلاف کافی شکایات موصول ہو رہی تھیں۔جس کے بعد ٹیم نے انہیں رنگے ہاتھ پکڑنے کی حکمت عملی بنائی۔ سرکل انسپکٹر ٹیم کی حکمت عملی میں پھنس گیا اور ویجیلنس ٹیم نے آج اسے گرفتار کر لیا۔

ہندوستھان سماچار/ افضل/سلام


 rajesh pande