زمین مافیا کے خلاف بڑی کارروائی، 28 کے خلاف معاملہ درج، 12 گرفتار
دھار، 28 نومبر (ہ س)۔ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہر کی متنازعہ سینٹ ٹیریسا کمپاؤنڈ کی زمین کے
زمین مافیا کے خلاف بڑی کارروائی، 28 کے خلاف معاملہ درج، 12 گرفتار


دھار، 28 نومبر (ہ س)۔ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہر کی متنازعہ سینٹ ٹیریسا کمپاؤنڈ کی زمین کے معاملے میں اتوارکو کل 28 لوگوں پر معاملہ درج کرکے 12 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

دراصل سوا دو سو کروڑ کی اس زمین کا معاملہ طویل وقت سے عدالت میں چلا۔ عدالت کو بھی ملزمان کے ذریعہ گمراہ کیا گیا۔ زمین 100 سال پہلے لیز پر دی گئی تھی، لیکن سازش کرکے دستاویزوں کی بنیاد پر منتظمین نے زمین کو دیگر لوگوں کو فروخت کر دیا۔ اتوار کو پولیس نے سینٹ ٹیریسا زمین میں دفعہ 420، 409، 468، 471، 473، 193 سمیت دیگر دفعات میں معاملہ درج کیا، جس میں سدھیر داس، ایڈووکیٹ وویک تیواری اور سدھیر جین کو کلیدی ملزم بنایا گیا، جبکہ اس معاملے میں کل 28 لوگوں کو ملزم بنایا گیا ہے۔

دھار ایس پی آدتیہ پرتاپ سنگھ نے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ سوا 200 کروڑ کی بیش قیمتی زمین کے معاملے میں آج صبح معاملہ درج کرکے 12 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وہیں اس معاملے میں کل 28 لوگوں کو ملزم بنایا گیا ہے۔ صبح سے ہی پولیس کے ذریعہ ملزمان کو ان کے گھروں سے گرفتار کیا جارہا ہے۔ ایس پی آدتیہ پرتاپ سنگھ نے کہا کہ آگے بھی زمین مافیاؤں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

ہندوستھان سماچار//سلام


 rajesh pande