دہلی میں بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار
نئی دہلی ، 17 اکتوبر (ہ س)۔ دارالحکومت دہلی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں اتوار کو کچھ مقامات پر ہلکی
دہلی میں بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار


نئی دہلی ، 17 اکتوبر (ہ س)۔

دارالحکومت دہلی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں اتوار کو کچھ مقامات پر ہلکی بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے پہلے ہی بارش کی پیش گوئی کی تھی۔ مغربی ڈسٹربنس اور مشرق سے کم ہواو¿ں کی وجہ سے ، برسات کا موسم بن چکا ہے اور یہ دہلی سمیت شمالی ہند کی کئی ریاستوں پر جاریہے۔ محکمہ کے مطابق کل موسم ایسا ہی رہے گا اور بعض مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

بارش کی وجہ سے موسم ٹھنڈا رہا اور ہلکی بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا۔ لونی (دیہی) ، ہندون ایئر فورس اسٹیشن ، غازی آباد ، اندرا پورم ، چھپرولا ، نوئیڈا ، دادری ، گریٹر نوئیڈا ، گروگرام ، فرید آباد ، مانیسر اور بلبھ گڑھ میں بھی موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس سے پہلے ، دہلی کی صبح ہوا کے معیار کے لحاظ سے بہت خراب ریکارڈ کی گئی تھی۔ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اس کے لیے پڑوسی ریاستوں میں پرلے جلانے کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ انہوں نے پڑوسی ریاستوں سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں روک لگائیں۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande