محکمہ خوراک نے 4,100 کلوگرام سے زائد ملاوٹ شدہ کھویا پنیر تلف کیا
نئی دہلی، 23 ستمبر (ہ س): ۔ دہلی حکومت کے محکمہ خوراک تحفظ نے ملاوٹ شدہ اور غیر محفوظ غذائی اشیا کے خلاف مہم چلاتے ہوئے 4,100 کلوگرام سے زائد کھویا پنیر ضبط کرکے تلف کر دیا۔ یہ کارروائی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی سخت ہدایات پر کی گئی۔ وزیر اعلیٰ ری
محکمہ خوراک نے 4,100 کلوگرام سے زائد ملاوٹ شدہ کھویا پنیر تلف کیا


نئی دہلی، 23 ستمبر (ہ س): ۔

دہلی حکومت کے محکمہ خوراک تحفظ نے ملاوٹ شدہ اور غیر محفوظ غذائی اشیا کے خلاف مہم چلاتے ہوئے 4,100 کلوگرام سے زائد کھویا پنیر ضبط کرکے تلف کر دیا۔ یہ کارروائی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی سخت ہدایات پر کی گئی۔

وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے بدھ کو جاری ایک بیان میں کہا کہ تہواروں کے دوران دہلی کے لوگوں کو محفوظ غذائی اشیا فراہم کرنے کے لیے محکمہ خوراک تحفظ دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں کارروائی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تہواروں کے دوران بڑی تعداد میں لوگ مٹھائیوں اور دودھ سے بنی مصنوعات کی خریداری کرتے ہیں۔ ایسے میں ملاوٹ کے ذریعے لوگوں کی صحت کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف دہلی حکومت سخت کارروائی کرے گی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کھانے پینے کی اشیا میں کسی بھی قسم کی ملاوٹ کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور غذائی تحفظ سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی صحت سے سمجھوتہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی اور محکمہ خوراک تحفظ پورے تہواروں کے موسم کے دوران بڑے پیمانے پر مہم جاری رکھے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande