نندی گرام ضمنی انتخاب: شبھیندو ادھیکاری سے ملاقات کے بعد ممتا گروپ کی امیدوار سنچیتا پردھان نے نام واپس لیا
کولکاتا، 18 ستمبر (ہ س)۔ مغربی بنگال کی ہاٹ سیٹ نندی گرام اسمبلی ضمنی انتخاب میں ایک بڑا سیاسی واقعہ سامنے آیا ہے۔ ممتا بنرجی گروپ سے ترنمول کانگریس کی امیدوار سنچیتا پردھان دے نے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔ جمعہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ترنمول کان
ترنمول امیدوار نے واپس لیا پرچہ نامزدگی


کولکاتا، 18 ستمبر (ہ س)۔ مغربی بنگال کی ہاٹ سیٹ نندی گرام اسمبلی ضمنی انتخاب میں ایک بڑا سیاسی واقعہ سامنے آیا ہے۔ ممتا بنرجی گروپ سے ترنمول کانگریس کی امیدوار سنچیتا پردھان دے نے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔ جمعہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ترنمول کانگریس کا نام اور ’جوڑا پھول‘ انتخابی نشان منجمد کیے جانے اور دونوں دھڑوں کے لیے نئے نام اور نشانات الاٹ کیے جانے کے چند ہی گھنٹوں بعد یہ بڑا الٹ پھیر سامنے آیا ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق، امیدوار سنچیتا پردھان نے جمعہ کو ہلدیا کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی او) کے دفتر پہنچ کر باضابطہ طور پر اپنا پرچہ نامزدگی واپس لے لیا۔ اس واقعے سے ٹھیک قبل انہوں نے سکریٹریٹ (پی ڈبلیو ڈی ٹینٹ) میں واقع چیف منسٹر آفس جا کر وزیر اعلیٰ شبھیندو ادھیکاری سے ملاقات کی تھی۔ وزیر اعلیٰ سے اس خفیہ ملاقات کے فوراً بعد ان کے انتخابی میدان سے دستبردار ہونے کی قیاس آرائیاں تیز ہو گئی تھیں، جو شام ہوتے ہوتے سچ ثابت ہو گئیں۔

قابلِ ذکر ہے کہ حالیہ اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد سے ہی ترنمول کانگریس میں اندرونی خلفشار اور بالادستی کی جنگ جاری ہے۔ ممتا بنرجی اور باغی رتابرتہ بنرجی کے دھڑوں کے درمیان پارٹی کی اصل ملکیت کو لے کر گھمسان مچا ہوا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اسی تنازعہ کے پیشِ نظر جمعرات کی دیر رات سخت فیصلہ لیتے ہوئے ’جوڑا پھول‘ نشان اور ’آل انڈیا ترنمول کانگریس‘ نام کے استعمال پر پابندی عائد کر دی تھی۔ اس کے بعد جمعہ کو کمیشن نے ممتا کیمپ کو ’ممتا سرو بھارتیہ ترنمول کانگریس‘ نام اور ’فٹبال پلیئر‘ انتخابی نشان الاٹ کیا تھا، جبکہ رتابرتہ بنرجی کو ’ڈیموکریٹک ترنمول کانگریس‘ نام اور ’خام‘ (لفافہ) نشان ملا ہے۔

ان تمام بڑے سیاسی واقعات اور الیکشن کمیشن کے نئے فیصلوں کے درمیان ممتا گروپ کی امیدوار کے ذریعے اچانک نام واپس لے لیا جانا سیاسی حلقوں میں ایک بڑا موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ اس ڈرامائی صورتِ حال سے نندی گرام ضمنی انتخاب کا مقابلہ انتہائی دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande