
لکھنو، 18 ستمبر(ہ س)۔الہ آباد ہائی کورٹ نے اتر پردیش کے چار میڈیکل کالجوں میں درج فہرست ذاتوں کے لیے اضافی ریزرویشن کے التزام پر روک لگا دی ہے۔ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر اور سابق وزیر اعلی مایاوتی نے اس سلسلے میں ریاستی حکومت کی پیروی پر سوال اٹھایا ہے۔
ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے، مایاوتی نے جمعہ کو لکھا کہ ریاستی حکومت عدالت میں سختی سے پیروی کرتی تو سہارن پور، امبیڈکر نگر، کنوج اور جالون کے اضلاع میں ایس سی کمیونٹی کے فائدے اور فلاح و بہبود کے لیے 'اسپیشل کمپونینٹ پلان' کی رقم سے بنائے گئے میڈیکل کالجوں میں ایس سی زمرے کے لیے اضافی ریزرویشنپرروک نہیں لگتی۔
لیکن اب جب کہ ہائی کورٹ نے اس پر پابندی لگا دی ہے اور میڈیکل داخلے بھی اس سے متاثر ہیں، یہ مناسب ہوگا کہ یوپی حکومت فوری طور پر سپریم کورٹ میں راحت کے لیے اپیل کرے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی