
کوشامبی، 17 ستمبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے کوشامبی ضلع کے کوکھراج تھانہ علاقے میں واقع ترسورا گنگا گھاٹ پر نہاتے وقت پانچ بچے گہرے پانی میں چلے گئے اور ڈوبنے لگے۔ گھاٹ پر موجود ماہی گیروں فوری طور پر دریا میں چھلانگ لگا کر چار بچوں کو بحفاظت باہر نکال لیا، جبکہ 10 سالہ لڑکی کی ڈوبنے سے موت ہو گئی۔ کافی کوشش کے بعد ماہی گیروں نے اس کی لاش گنگا سے برآمد کر لی۔
کوشامبی ضلع کے بابو کا پوروا گاو¿ں کے رہنے والے بچے وشوکرما پوجا کے موقع پر گنگا میں اسنان کرنے ترسورا گھاٹ پہنچے تھے۔ نہاتے وقت پانچ بچے اچانک گہرے پانی میں چلے گئے اور ڈوبنے لگے۔ بچوں کو ڈوبتا دیکھ کر گھاٹ پر موجود لوگوں میں چیخ و پکار مچ گئی۔
اسی دوران گھاٹ پر موجود ماہی گیروں نے فوری طور پر دریا میں چھلانگ لگا دی۔ انہوں نے کاجل، انجلی، دورویش سمیت چار بچوں کو بحفاظت باہر نکال لیا۔ وہیں 10 سالہ نیہابنت لو کش، گہرے پانی میں ڈوب گئی۔ماہی گیروں نے کافی دیر تک دریا میں اس کی تلاش کی اور بالآخر نیہا کی لاش برآمد کر لی۔
کوکھراج تھانہ انچارج سنتوش شرما نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ حادثے کے بعد متوفی کے خاندان میں کہرام مچا ہوا ہے، جبکہ چار بچوں کے بحفاظت بچ جانے پر اہل خانہ نے راحت کی سانس لی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد