سرینگر میں سڑک حادثے میں آٹھ مزدور زخمی
سرینگر، 17 ستمبر،( ہ س)۔ سرینگر کے مضافات میں پیر باغ علاقے میں ٹاٹا موبائل گاڑی کے بجلی کے کھمبے سے ٹکرانے کے بعد آٹھ مزدور زخمی ہو گئے، زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گاڑی کا ڈرائیور بجلی کے کھمبے سے ٹکرانے سے
سرینگر میں سڑک حادثے میں آٹھ مزدور زخمی


سرینگر، 17 ستمبر،( ہ س)۔ سرینگر کے مضافات میں پیر باغ علاقے میں ٹاٹا موبائل گاڑی کے بجلی کے کھمبے سے ٹکرانے کے بعد آٹھ مزدور زخمی ہو گئے، زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گاڑی کا ڈرائیور بجلی کے کھمبے سے ٹکرانے سے پہلے کنٹرول کھو بیٹھا تھا۔ زخمیوں کو بعد ازاں ایس ایم ایچ ایس اسپتال سری نگر میں علاج کے لیے لایا گیا۔ زخمیوں کی شناخت ظہور احمد، 27، ولد نذیر احمد، ساکن کپواڑہ کے طور پر کی گئی ہے، گاڑی ڈرائیور کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دیگر زخمیوں کی شناخت اشفاق احمد بٹ (16) ولد محمد یوسف ساکن بیرواہ، بڈگام کے طور پر ہوئی ہے، جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ تنویر احمد خان، 19، ولد غلام حسین ربانی، ساکن کپواڑہ، کی بھی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ 25 سالہ شاہ میم احمد خان ولد دلاور احمد ساکن کپواڑہ جس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ محمد قاسم شیخ، 27، ولد نور دین شیخ، ساکنہ لولاب، کپواڑہ؛ اور قیصر احمد تیلی، 19، ولد غلام محمد، ساکن کپواڑہ، جن کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande