
جموں کے ریشم گھر کالونی میں ایک شخص پراسرار حالات میں ہلاک
جموں، 17 ستمبر (ہ س)۔ جموں شہر کے وسطی علاقے ریشم گھر کالونی میں جمعرات کو فائرنگ کے ایک پراسرار واقعہ میں 37 سالہ شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت دیپو شرما ساکن ریشم گھر کالونی کے طور پر ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ دیپو شرما کو نامعلوم حالات میں گولی لگی، جس کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے واقعہ کے سلسلے میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس اہلکار فائرنگ کے واقعہ کے حالات اور وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
--------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر