
نئے ہندوستان کے معمار وزیر اعظم کویوم پیدائش پر دلی مبارکباد : وزیر اعلیٰ
پٹنہ، 17 ستمبر (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے وشوکرما پوجا پر ریاست کے تمام لوگوں کو نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا وشوکرما پوجا کے پرمسرت موقع پر تمام باشندگان بہار کو دل کی گہرائیوں سے نیک خواہشات۔ آج ایک خاص دن ہے، کیونکہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کا یوم پیدائش ہے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی ملک کی خدمت کے لیے وقف کر دی ہے۔ میں ملک کی خدمت کے ان کے طویل سفر کو سلام کرتا ہوں اور ان کی اچھی صحت اور لمبی زندگی کی دعا کرتا ہوں۔
انہوں نے اعلان کیا کہ بہار بھر میں 17 ستمبر سے 17 اکتوبر تک سیوا سنکلپ ابھیان شروع کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سیوا سیتو ابھیان کے تحت شہریوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام بلاک اور اسمبلی حلقوں میں سرکار آپ کے دوار حل کیمپوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس دوران مارچ 2027 تک کایا کلپ ابھیان کے ذریعے ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جائے گی، صفائی ستھرائی کو بہتر بنایا جائے گا، اور سرکاری خدمات کے معیار اور رسائی میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan