
جموں و کشمیر کے ڈی جی پی نے کپواڑہ میں 2 دہشت گردوں کی جائیداد قرق کرنے کی منظوری دیسرینگر، 17 ستمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل پولیس نلین پربھات نے مبینہ طور پر پاکستان سے کام کرنے والے دو دہشت گردوں کی جائیدادوں کو قرق کرنے کی منظوری دی ہے۔ ایک حکم نامے کے مطابق جائیدادوں میں 15 کنال اور سات مرلہ اراضی اور کپواڑہ کے کچاما میں دو رہائشی مکانات شامل ہیں۔ یہ جائیدادیں عبدل ماجد قریشی ولد عبدل روف قریشی اور پرویز احمد قریشی ولد محمد مصطفی قریشی کی ہیں جو دونوں کپواڑہ کے رہائشی ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ کیس ایف آئی آر نمبر 276/22 کے سلسلے میں پولیس اسٹیشن کپواڑہ میں آئی پی سی دفعہ 120-بی، 121، 121-اے ، 122، 123 اور دفعہ 17، 18، 18-اے، 18-بی ، 20، 20، نمبر 34 کے تحت درج کی گئی ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir