اداکار اننت ناگ کو ملے گا دادا صاحب پھالکے ایوارڈ
نئی دہلی، 16 ستمبر (ہ س)۔ ’مالگڈی ڈیز‘ کے معروف اداکار اننت ناگ کو بھارتی سنیما میں ان کی شاندار خدمات اور پانچ دہائیوں سے زیادہ طویل کامیاب فلمی سفر کے لیے سال 2024 کا دادا صاحب پھالکے ایوارڈ دیا جائے گا۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بدھ کو دادا صاح
اداکار اننت ناگ کو ملے گا دادا صاحب پھالکے ایوارڈ


نئی دہلی، 16 ستمبر (ہ س)۔ ’مالگڈی ڈیز‘ کے معروف اداکار اننت ناگ کو بھارتی سنیما میں ان کی شاندار خدمات اور پانچ دہائیوں سے زیادہ طویل کامیاب فلمی سفر کے لیے سال 2024 کا دادا صاحب پھالکے ایوارڈ دیا جائے گا۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بدھ کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کی سلیکشن کمیٹی کی سفارش پر یہ اعلان کیا۔ یہ ایوارڈ 22 ستمبر کو گجرات کے کیوڑیا میں منعقد ہونے والی 72ویں قومی فلم ایوارڈز تقریب میں اننت ناگ کو پیش کیا جائے گا۔

اننت ناگ نے 300 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کی ہے۔

4 ستمبر 1948 کو کرناٹک میں پیدا ہونے والے اننت ناگ نے کنڑ فلم ’سنکلپ‘ سے اداکاری کا آغاز کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے ہندی فلم ’انکور‘ کے ذریعے ہندی سنیما میں قدم رکھا۔ پانچ دہائیوں سے زیادہ پر محیط اپنے کیریئر میں انہوں نے کنڑ، ہندی، تیلگو، ملیالم، تمل اور مراٹھی سنیما کی 300 سے زیادہ فلموں میں مختلف کردار ادا کیے۔ ’مالگڈی ڈیز‘ ان کے معروف کاموں میں شامل ہے۔

اننت ناگ کو اب تک پانچ فلم فیئر ایوارڈز اور پانچ کرناٹک اسٹیٹ بیسٹ ایکٹر ایوارڈز مل چکے ہیں۔ انہیں کرناٹک راجیہ اتسو ایوارڈ، کرناٹک ساہتیہ اکادمی ایوارڈ اور کرناٹک اسٹیٹ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ سال 2023 میں انہوں نے سنیما میں اپنے 50 سال مکمل ہونے پر گولڈن جوبلی سال منایا۔ حکومتِ ہند نے انہیں 2025 میں پدم بھوشن سے بھی نوازا۔

سنیما کے علاوہ اننت ناگ نے عوامی زندگی میں بھی کردار ادا کیا۔ وہ 1988 سے 1994 تک کرناٹک قانون ساز کونسل کے رکن اور 1994 سے 1999 تک اسمبلی کے رکن رہے۔ اس دوران انہوں نے بنگلورو شہری ترقی کے وزیر مملکت کی ذمہ داری بھی سنبھالی۔

دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کا آغاز 1969 میں ہوا تھا اور پہلا ایوارڈ اداکارہ دیویکا رانی کو دیا گیا تھا۔ یہ بھارتی سنیما میں ’شاندار خدمات‘ کے لیے دیا جانے والا اعلیٰ ترین اعزاز ہے۔ ایوارڈ میں گولڈن لوٹس میڈل، شال اور 10 لاکھ روپے کی نقد رقم شامل ہوتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande