
کولکاتا، 15 ستمبر (ہ س)۔ مغربی بنگال کے مشرقی مدنی پور ضلع کے ساحلی علاقے جون پٹ میں دفاعی تحقیق و ترقی تنظیم (ڈی آر ڈی او) کی نئی ہتھیار اور میزائل ٹیسٹنگ سہولت قائم کرنے کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔ ریاستی حکومت نے 11 ستمبر کو ڈی آر ڈی او کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعلیٰ شبھیندو ادھیکاری نے اسے مغربی بنگال کی ترقی اور ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے والا ایک اہم منصوبہ قرار دیا ہے۔
دفاعی ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ مغربی بنگال کو ملک کے دفاعی تحقیق اور آزمائشی ڈھانچے میں ایک نئی اہمیت دینے والی بڑی پہل ہے۔ تاہم منصوبے کی تعمیر، کام شروع ہونے کی مدت اور کن مخصوص ہتھیاروں کے نظام کی آزمائش کی جائے گی، اس بارے میں تفصیلی سرکاری معلومات ابھی سامنے آنا باقی ہیں۔ منظوری کے بعد سب سے اہم مرحلہ منصوبے کو عملی شکل دینا اور مقامی و ماحولیاتی ضروریات کے مطابق آگے بڑھانا ہوگا۔
ڈی آر ڈی او نے اپریل 2024 میں اڈیشہ کے چاندی پور واقع انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج (آئی ٹی آر) کے علاوہ مشرقی مدنی پور کے ساحل پر ایک اضافی ٹیسٹنگ سہولت تیار کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ دستیاب رپورٹوں کے مطابق یہ منصوبہ طویل عرصے تک انتظامی سطح پر آگے نہیں بڑھ سکا۔ موجودہ حکومت کی منظوری کے بعد اب اس کے آگے بڑھنے کی امید ہے۔ وزیر اعلیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ پہلے ڈی آر ڈی او کی تجویز پر ضروری کارروائی نہیں ہوئی تھی، جبکہ اب ریاستی حکومت نے اسے منظوری دے دی ہے۔
جون پ±ٹ میں مجوزہ ٹیسٹنگ سہولت کے لیے تقریباً 8.73 ایکڑ زمین کا ذکر کیا گیا ہے۔ خلیج بنگال کے کنارے واقع ہونے کی وجہ سے اس مقام کو آزمائشی سرگرمیوں کے لیے حکمتِ عملی کے لحاظ سے اہم سمجھا جا رہا ہے۔ جون پٹ، چاندی پور سے تقریباً 70 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
اس منصوبے کا ایک اہم مقصد اڈیشہ کے چاندی پور میں موجودہ ٹیسٹنگ ڈھانچے پر بڑھتے ہوئے دباو¿ کو کم کرنا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق نئی سہولت کے ذریعے آزمائشی سرگرمیوں کا کچھ حصہ جون پٹ منتقل کیا جا سکے گا، جس سے ملک کی مجموعی ٹیسٹنگ صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
فی الحال اڈیشہ کے چاندی پور علاقے میں ڈی آر ڈی او کی انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج (آئی ٹی آر) ملک کی اہم میزائل ٹیسٹنگ سہولیات میں شامل ہے۔ یہ دو لانچ کمپلیکس کے ذریعے کام کرتی ہے۔ جون پٹ کی سہولت تیار ہونے کے بعد مشرقی ساحل پر دفاعی آزمائش سے متعلق ایک اضافی اہم مرکز دستیاب ہوگا۔
منصوبے کی منظوری کے بعد اس پر سیاسی بیانات بھی تیز ہوگئے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے الزام لگایا ہے کہ سابقہ ترنمول کانگریس حکومت کے دور میں ڈی آر ڈی او کی تجویز پر مناسب توجہ نہیں دی گئی اور زمین فراہم کرنے میں تاخیر ہوئی۔ دوسری جانب موجودہ حکومت کا کہنا ہے کہ منصوبے کو منظوری دے کر اس نے دفاعی شعبے سے متعلق اہم سرمایہ کاری کے لیے راستہ کھول دیا ہے۔ حکومت اسے مغربی بنگال میں صنعتی ترقی، تکنیکی سرگرمیوں اور روزگار کے مواقع سے بھی جوڑ کر دیکھ رہی ہے۔
جون پ±ٹ میں دفاعی تحقیق سے متعلق بڑی پروجیکٹ آنے سے آس پاس کے علاقے میں بنیادی ڈھانچے اور متعلقہ معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملنے کی امید ہے۔ تاہم ساحلی علاقہ ہونے کی وجہ سے مقامی ماہی گیروں کی برادری، سمندری سرگرمیوں، حفاظتی انتظامات اور ماحولیاتی پہلوو¿۔
جون پٹ منصوبے کی اہمیت صرف مغربی بنگال تک محدود نہیں ہے۔ اضافی ٹیسٹنگ صلاحیت ملنے سے ڈی آر ڈی او کو اپنے دفاعی تحقیق و ترقی کے پروگراموں کی آزمائش کے لیے ایک اور اہم ساحلی سہولت حاصل ہوگی۔ اس سے ٹیسٹنگ کے لیے دستیاب بنیادی ڈھانچہ بڑھے گا اور چاندی پور پر انحصار کو کسی حد تک کم کرنے میں مدد ملے گی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی