اورنگ آباد میں گنپتی جلوس میں تیز رفتار کنٹینر گھسا 2 افراد جاں بحق 12 زخمی
اورنگ آباد ، 15 ستمبر (ہ س)۔ گنیش اتسو کے دوران اورنگ آباد میں ایک انتہائی افسوسناک حادثہ پیش آیا، جب گنپتی کے جلوس میں ایک تیز رفتار کنٹینر گھس گیا۔ اس حادثے میں 2 گنپتی عقیدت مندوں کی موت ہوگئی، جبکہ 7 سالہ بچے سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔ حادث
Chh Sambhajinagar Ganpati Procession Container Accident


اورنگ آباد ، 15 ستمبر (ہ س)۔ گنیش اتسو کے دوران اورنگ آباد میں ایک انتہائی افسوسناک حادثہ پیش آیا، جب گنپتی کے جلوس میں ایک تیز رفتار کنٹینر گھس گیا۔ اس حادثے میں 2 گنپتی عقیدت مندوں کی موت ہوگئی، جبکہ 7 سالہ بچے سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد پورے علاقے میں غم کی فضا پھیل گئی اور گنپتی اتسو کی خوشیوں پر اچانک ماتم چھا گیا۔

یہ حادثہ چیٹے پمپَل گاؤں سے کرماڑ جانے والی سڑک پر پمپری راجا گاؤں کے قریب پیش آیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق گاؤں سے گنپتی کے لیے جلوس نکالا گیا تھا۔ جلوس سڑک سے گزر رہا تھا کہ اسی دوران ایک تیز رفتار کنٹینر اچانک جلوس میں گھس گیا اور لوگوں کو ٹکر مارتا ہوا کچھ فاصلے تک آگے بڑھ گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق کنٹینر نے جلوس میں داخل ہونے کے بعد کچھ دور تک لوگوں کو ٹکر ماری۔

حادثے میں وٹھل رام بھاؤ جادھو عمر 49 سال اور رمیش لہوجی بنسوڑے عمر 45 سال جاں بحق ہوگئے۔ دونوں کسان تھے۔ حادثے میں 7 سالہ بچے سمیت 12 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا، جبکہ بعض زخمیوں کا مزید علاج جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ زخمیوں میں بچے سمیت 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ بعض زخمیوں کو ابتدائی علاج کے بعد مزید علاج کے لیے گھاٹی اسپتال منتقل کیا گیا۔

جاں بحق ہونے والے وٹھل جادھو دن بھر کھیت میں کام کرنے کے بعد گھر واپس آرہے تھے۔ گاؤں میں گنپتی جلوس جاری ہونے کی وجہ سے وہ سڑک کے کنارے رک کر جلوس دیکھ رہے تھے۔ اسی دوران تیز رفتار کنٹینر ان کی جانب آیا اور انہیں ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ان کی موت ہوگئی۔ وٹھل جادھو کے پسماندگان میں اہلیہ، 2 بچے، 22 سالہ بیٹی، والدین اور بھائی شامل ہیں۔ دوسرے متوفی رمیش بنسوڑے بھی کسان تھے۔ وہ اپنا کام مکمل کرکے گھر واپس جارہے تھے اور گنپتی جلوس دیکھنے کے لیے راستے میں رک گئے تھے۔ اسی دوران کنٹینر جلوس میں گھس گیا اور انہیں بھی شدید چوٹیں آئیں، جس کے نتیجے میں ان کی موت ہوگئی۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں میں رمیش بنسوڑے، محبوب پٹھان، پرکاش پاترَے اور کشور گھُلے شامل ہیں۔ دیگر زخمیوں کو بھی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ بعض زخمیوں کو ضلع اسپتال میں ابتدائی علاج کے بعد مزید علاج کے لیے گھاٹی اسپتال بھیجا گیا ہے۔ گنپتی جلوس کے دوران اچانک پیش آنے والے اس حادثے سے علاقے میں شدید ہلچل مچ گئی۔ خوشی کے ماحول میں جمع عقیدت مندوں پر اچانک غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔ حادثے کے بعد گاؤں میں سوگ کی فضا پھیل گئی اور گنپتی اتسو کی خوشیوں پر غم کا سایہ چھا گیا۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande