بانسوری سوراج نے ریونت ریڈی کے برکس ڈنر میں شرکت نہ کرنے پر کانگریس کو نشانہ بنایا
نئی دہلی، 15 ستمبر (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن پارلیمنٹ بانسوری سوراج نے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی کے برکس ڈنر میں شرکت نہ کرنے پر کانگریس کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں نظریاتی اختلافات فطری ہیں، لیکن بین الاقوامی پلیٹ
BRICKS-Bansuri-Swaraj-BJP-INC


نئی دہلی، 15 ستمبر (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن پارلیمنٹ بانسوری سوراج نے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی کے برکس ڈنر میں شرکت نہ کرنے پر کانگریس کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں نظریاتی اختلافات فطری ہیں، لیکن بین الاقوامی پلیٹ فارم پر سیاسی اختلافات کو پس پشت رکھتے ہوئے قومی مفاد کو ترجیح دینی چاہیے۔

سوراج نے ایک بیان میں کہا کہ رپورٹس کے مطابق ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو برکس ڈنر میں مدعو کیا گیا تھا۔ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کو بھی مدعو کیا گیا تھا اور وہ پروگرام میں شرکت کے لیے تیار بھی تھے، تاہم ان کے مطابق سیاسی مجبوریوں کے باعث وہ پروگرام میں شرکت نہیں کر سکے۔

سوراج نے اس پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا کانگریس بی جے پی کی مخالفت کرتے کرتے اب ’ماں بھارتی‘ کی بھی مخالفت کرنے لگی ہے؟ انہوں نے اسے انتہائی افسوس ناک اور شرم ناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں حکمراں جماعت اور اپوزیشن کا ایک دوسرے کی پالیسیوں پر تنقید کرنا فطری عمل ہے، لیکن بین الاقوامی پلیٹ فارم پر قومی مفاد کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande