
نئی دہلی، 13 ستمبر (ہ س)۔ 13 ستمبر کا دن ہندوستان اور عالمی تاریخ میں کئی اہم سیاسی تبدیلیوں، فوجی کارروائیوں اور تاریخی قربانیوں کے حوالے سے یاد کیا جاتا ہے۔ اس دن کے اہم واقعات میں ہندوستان کے نائب وزیر اعظم سردار ولبھ بھائی پٹیل کی جانب سے حیدرآباد کو ہندوستان میں ضم کرنے کے لیے فوجی کارروائی کا حکم دینا اور انقلابی رہنما مجاہد آزادی جتیندر ناتھ داس کا انتقال شامل ہے۔
اہم واقعات
1500: پرتگالی سیاح پیڈرو الواریز کابرال کالی کٹ پہنچے اور ہندوستان میں پہلی یورپی فیکٹری قائم کی۔
1759: برطانیہ اور فرانس کے درمیان ’بیٹل آف کیوبیک‘ لڑی گئی۔
1791: فرانس کے بادشاہ لوئی شانزدہم نے ملک کا نیا آئین تسلیم کیا۔
1922: لیبیا کے العزیزیہ میں 58 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، جسے اس وقت زمین پر ریکارڈ کیا جانے والا سب سے زیادہ درجہ حرارت قرار دیا گیا تھا۔
1922: ترک فوج کی کارروائی کے دوران 13 سے 15 ستمبر تک لگنے والی آگ سے سمرنا کا بیشتر حصہ تباہ ہوگیا۔ ایک اندازے کے مطابق اس واقعے میں ایک لاکھ افراد ہلاک ہوئے۔
1947: ہندوستان کی تقسیم کے بعد وزیر اعظم جواہر لال نہرو نے 40 لاکھ ہندوؤں اور مسلمانوں کی باہمی نقل مکانی کی تجویز پیش کی۔
1948: نائب وزیر اعظم سردار ولبھ بھائی پٹیل نے حیدرآباد میں فوجی کارروائی، جسے ’آپریشن پولو‘ کہا گیا، شروع کرنے اور ریاست کو ہندوستان کا حصہ بنانے کا حکم دیا۔
1993: اسرائیل کے وزیر اعظم یتزحاک رابین اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کے رہنما یاسر عرفات نے تاریخی اوسلو معاہدے پر دستخط کیے۔
2008: ہندوستان کی راجدھانی دہلی کے مصروف علاقوں میں تقریباً 30 منٹ کے اندر چار سلسلہ وار بم دھماکے ہوئے، جن میں کئی افراد ہلاک ہوئے۔
پیدائش
1926: ہندوستان کی معروف خاتون انقلابی رہنما نگیندر بالا کی پیدائش
1969: آسٹریلیا کے عظیم اور معروف لیگ اسپنر شین وارن کی پیدائش
1969: معروف امریکی اداکار اور فلم ساز ٹائلر پیری کی پیدائش
1973: بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل ماہیما چودھری کی پیدائش
1978: ہندوستانی سیاست داں اور بی جے پی رہنما بھارتی پوار کی پیدائش
1989: معروف جرمن فٹبالر تھامس مولر کی پیدائش
انتقال
1928: ہندوستان کے معروف شاعر شری دھر پاٹھک کا انتقال
1929: ہندوستان کے عظیم مجاہد آزادی جتیندر ناتھ داس(جتن داس) کا لاہور جیل میں مسلسل 63 دن کی بھوک ہڑتال کے بعد انتقال
1997: ہندی سنیما کے معروف نغمہ نگار اور شاعر انجان کا انتقال
2012: ہندوستان کے پہلے قومی انسانی حقوق کمیشن کے چیئرمین اور سابق چیف جسٹس رنگ ناتھ مشرا کا انتقال
2020: بہار کے قدآور سیاست دان اور سابق مرکزی وزیر رگھوونش پرساد سنگھ کا انتقال
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan