
نئی دہلی، 11 ستمبر (ہ س)۔ دہلی ہائی کورٹ کو آٹھ نئے جج ملیں گے۔ چیف جسٹس سوریا کانت کی سربراہی میں سپریم کورٹ کالجیم نے ان ججوں کی تقرری کی سفارش کی۔
سپریم کورٹ کالجیم نے دہلی ہائی کورٹ کے ججوں کے طور پر تقرری کے لیے تین خواتین عدالتی افسران کے ناموں کی سفارش کی ہے۔ کالجیم نے گرویندر پال سنگھ، نویدیتا انل شرما، نشا سہائی شرما، سنجے شرما اول، بھرت پراشر، ڈاکٹر آدیتی چودھری، دنیش بھٹ اور ارون بھاردواج کے ناموں کی سفارش کی ہے۔
دہلی ہائی کورٹ میں ججوں کی کل منظور شدہ تعداد 60 ہے۔ اس وقت دہلی ہائی کورٹ میں 44 جج ہیں۔ اگر مرکزی حکومت ان آٹھ ججوں کی تقرری کی منظوری دیتی ہے تو دہلی ہائی کورٹ میں ججوں کی کل تعداد 52 ہوجائے گی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی