
امپھال، 6 اگست (ہ س)۔ منی پور میں سکیورٹی فورسز نے بدھ کے روز دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران ممنوعہ انتہا پسند تنظیموں کے دو سرگرم کارکنوں کو گرفتار کیا۔
پہلی کارروائی میں سکیورٹی فورسز نے آر پی ایف/پی ایل اے کے تھوکچوم ڈائمنڈ میتی عرف تم تھوبا (27) کو گرفتار کیا۔ وہ کاکچنگ ضلع کے سیرو بازار اوانگ لیکائی کا رہائشی ہے۔ اسے امپھال مغربی ضلع کے ساگول بند خورائی جیم لیکائی علاقے سے گرفتار کیا گیا۔
دوسری کارروائی میں سکیورٹی فورسز نے کے سی پی (پی ڈبلیو جی) کے فعال کیڈر موئیرنگ تھیم رمیش سنگھ عرف لنگاکپا (29) کو گرفتار کیا۔ وہ بشنو پور ضلع کے موئیرنگ کھونو ماکھا لیکائی کا رہائشی ہے۔ اسے موئیرنگ کھونو بلاک لامکھائی علاقے سے گرفتار کیا گیا۔
سکیورٹی فورسز نے دونوں معاملات میں مزید قانونی کارروائی اور تفتیش شروع کر دی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد