اگلے ماہ سے ملک گیر کیا بولتی پبلک مہم شروع کرے گی کاکروچ جنتا پارٹی
اگلے ماہ سے ملک گیر کیا بولتی پبلک مہم شروع کرے گی کاکروچ جنتا پارٹیعوامی مسائل جاننے، بے روزگاری اور تعلیمی اصلاحات کو قومی سطح پر اجاگر کرنے کا اعلاناورنگ آباد ، 6 اگست (ہ س)۔ کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے بانی ابھیجیت دیپکے نے اعلان کیا ہ
POLITICS CJP CAMPAIGN


اگلے ماہ سے ملک گیر کیا بولتی پبلک مہم شروع کرے گی کاکروچ جنتا پارٹیعوامی مسائل جاننے، بے روزگاری اور تعلیمی اصلاحات کو قومی سطح پر اجاگر کرنے کا اعلاناورنگ آباد ، 6 اگست (ہ س)۔ کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے بانی ابھیجیت دیپکے نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی آئندہ ماہ سے پورے ملک میں کیا بولتی پبلک کے نام سے عوامی رابطہ مہم شروع کرے گی۔ اس مہم کا مقصد عوام سے براہ راست رابطہ قائم کرکے ان کے روزمرہ مسائل، موجودہ حالات اور اہم عوامی معاملات کو سمجھنا اور انہیں قومی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کرنا ہے۔اورنگ آباد میں پارٹی کی کور ٹیم کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ابھیجیت دیپکے نے کہا کہ پارٹی ملک بھر کا دورہ کرے گی اور مختلف علاقوں کے عوام سے ملاقات کرکے ان کی آرا، مسائل اور تجاویز جمع کرے گی، تاکہ انہیں قومی سطح پر مؤثر انداز میں پیش کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ طلبہ تحریکوں کی سب سے بڑی کامیابی سابق مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ رہی۔ ان کے مطابق ان تحریکوں نے عوام، بالخصوص نوجوانوں، میں موجود خوف کی فضا کو کم کیا اور انہیں اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کا حوصلہ دیا۔

ابھیجیت دیپکے نے کہا کہ بے روزگاری پارٹی کے بنیادی ایجنڈے میں شامل رہے گی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ تعلیم کا شعبہ مسلسل مہنگا اور منافع کمانے کا ذریعہ بنتا جا رہا ہے، اس لیے تعلیمی نظام میں وسیع اصلاحات ناگزیر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی تعلیم کو زیادہ سستا، معیاری اور ہر طبقے کی پہنچ میں لانے کے لیے کام کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی تقریباً 60 فیصد آبادی کی عمر 35 برس سے کم ہے، جبکہ حال ہی میں نئی دہلی کے جنتر منتر پر ہونے والے احتجاج میں بے روزگار نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جو نوجوانوں میں بڑھتی بے چینی کی عکاسی کرتی ہے۔

ابھیجیت دیپکے نے کہا کہ کاکروچ جنتا پارٹی ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر، مہاتما گاندھی، جواہر لعل نہرو کے نظریات اور بھارتی آئین کی بنیادی روح پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے میڈیا کی ساکھ بحال کرنے اور جمہوری اداروں پر عوام کے اعتماد کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی نظام، عدلیہ، میڈیا اور الیکشن کمیشن جیسے اداروں پر عوام کا اعتماد کمزور ہوتا جا رہا ہے، جسے بحال کرنے کے لیے جوابدہی، شفافیت اور غیر جانب داری پر مبنی وسیع عوامی تحریک کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر پارٹی کے چیف ترجمان سوربھ داس، ترجمان آشوتوش رانکا اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande