وزیراعظم مودی نے سبھاشتم میں کرۂ ارض کی خدمت کا عزم دہرایا
نئی دہلی، 6 اگست (ہ س): وزیراعظم نریندر مودی نے آج صبح سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے کرۂ ارض کی عظمت اور خوبیوں کو یاد کرتے ہوئے اس کی خدمت کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے ایک سبھاشتم میں کرۂ ارض کو دھرتی ماتا قرار دیتے ہوئے کہا کہ دھر
وزیراعظم مودی نے سبھاشتم میں دھرتی ماتا کی خوبیوں کو یاد کرتے ہوئے خدمت کا عزم دہرایا


نئی دہلی، 6 اگست (ہ س): وزیراعظم نریندر مودی نے آج صبح سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے کرۂ ارض کی عظمت اور خوبیوں کو یاد کرتے ہوئے اس کی خدمت کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے ایک سبھاشتم میں کرۂ ارض کو دھرتی ماتا قرار دیتے ہوئے کہا کہ دھرتی ماتا کی آغوش میں ہر قسم کی نباتات اور جڑی بوٹیاں پھلتی پھولتی ہیں۔

یہ اشلوک اتھرو وید کے مشہور بھومی سوکت (کانڈ 12، سوکت 1، منتر 17) سے ماخوذ ہے، جس میں دھرتی ماتا کے لیے گہرے احترام، ماحولیات کے تحفظ اور عالمی فلاح و بہبود کی دعا کی گئی ہے۔

وزیراعظم مودی نے اپنی پوسٹ میں اس سبھاشتم کا مفہوم بھی بیان کیا، جس کے مطابق : وہ دھرتی ماتا، جس میں ہر قسم کی بہترین نباتات اور ادویاتی پودے پیدا ہوتے ہیں، ہمیشہ وسیع اور مستحکم رہے۔ علم، شجاعت، سچائی، محبت اور دیگر اعلیٰ اوصاف سے مزین، فلاح و خوشحالی عطا کرنے والی مادرِ وطن کی ہم ہمیشہ خدمت کریں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande