
نئی دہلی، 6 اگست (ہ س)۔جمعرات کو پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران اپوزیشن جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ نے ایودھیا رام مندر میںچڑھاوا چوری اور طلبا کے احتجاج کے دوران پولیس کارروائی کے خلاف پارلیمنٹ احاطہ میں احتجاج کیا۔
نئی پارلیمنٹ اورسمویدھان سدن (پرانی پارلیمنٹ)کے درمیان اپوزیشن ممبران پارلیمنٹ نے نعرے لگائے اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے جواب طلب کیا۔ ممبران پارلیمنٹ گاندھی کے مجسمے کے قریب جمع ہوئے اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور طلبہ کے احتجاج کے دوران پولیس کے مظالم اور رام مندر میں چڑھاوا چوری کے معاملہ میں جوابدہی کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کرنے والے ممبران پارلیمنٹ کے ہاتھوں میںایک بڑا بینرتھاجس پر لکھا تھا، امت شاہ جواب دو۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، سماج وادی پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ دھرمیندر یادو، اودھیش پرساد کے ساتھ کانگریس، سماج وادی پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے کئی ممبران پارلیمنٹ احتجاج میں موجود تھے۔
حزب اختلاف کے اراکین پارلیمنٹ نے الزام لگایا کہ طلبہ کے احتجاج کے دوران مظاہرین پر طاقت کا استعمال کیا گیا اور حکومت اپنے ردعمل میں لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ انہوں نے ایودھیا رام مندر کے چڑھاواچوری کے معاملہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی