انسانی حقوق کمیشن نے ایم پی کے شیو پوری میں طالب علم کی پٹائی اور ذات پات پر مبنی تبصروں کا از خود نوٹس لیا
نئی دہلی، 6 اگست (ہ س)۔ قومی کمیشن برائے انسانی حقوق (این ایچ آر سی) نے مدھیہ پردیش کے شیو پوری ضلع کے اوکاول گاو¿ں کے ایک سرکاری پرائمری اسکول میں کلاس 4 کے دلت طالب علم کی ایک ٹیچر کے ذریعہ پٹائی اور ذات پات پر مبنی تبصرے کا از خود نوٹس لیا ہے۔
NHRC-NOTICE0-MP-GOVT


نئی دہلی، 6 اگست (ہ س)۔ قومی کمیشن برائے انسانی حقوق (این ایچ آر سی) نے مدھیہ پردیش کے شیو پوری ضلع کے اوکاول گاو¿ں کے ایک سرکاری پرائمری اسکول میں کلاس 4 کے دلت طالب علم کی ایک ٹیچر کے ذریعہ پٹائی اور ذات پات پر مبنی تبصرے کا از خود نوٹس لیا ہے۔ کمیشن نے ریاست کے چیف سکریٹری اور ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

واقعے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک دلت طالب علم کو اپنی بوتل سے شراب پیتے دیکھ کر استاد مشتعل ہو گئے اور انہوں نے اس کی پٹائی کر دی ۔ انہوں نے ذات پات پر مبنی تبصرہ بھی کیا۔ طالب علم نے واقعے کی اطلاع اپنے والدین کو دی، جس کے بعدمعاملے کی اطلاع پولیس کو دی گئی ۔ کمیشن نے ہدایت دی ہے کہ رپورٹ میں متاثرہ طالب علم کو فراہم کی گئی قانونی امداد کی تفصیلات بھی شامل کی جائیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande