وزیراعظم نریندر مودی سے نیٹ فلکس کے شریک سی ای او ٹیڈ سارنڈوس کی ملاقات ، تفریحی شعبے میں موجود بے پناہ امکانات پر تبادلہ خیال
نئی دہلی، 6 اگست (ہ س): بھارت میں نیٹ فلکس کی خدمات کے 10 سال مکمل ہونے کی خوشی میں تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس موقع پر نیٹ فلکس کے شریک چیف ایگزیکٹو آفیسر (کو-سی ای او) ٹیڈ سارنڈوس نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ وزیراعظم مودی نے بدھ کی شب
وزیراعظم نریندر مودی سے نیٹ فلکس کے شریک سی ای او ٹیڈ سارنڈوس کی ملاقات ، تفریحی شعبے میں موجود بے پناہ امکانات پر تبادلہ خیال


نئی دہلی، 6 اگست (ہ س): بھارت میں نیٹ فلکس کی خدمات کے 10 سال مکمل ہونے کی خوشی میں تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس موقع پر نیٹ فلکس کے شریک چیف ایگزیکٹو آفیسر (کو-سی ای او) ٹیڈ سارنڈوس نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ وزیراعظم مودی نے بدھ کی شب اس ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک تصویر کے ساتھ پیغام شیئر کیا۔ ملاقات کے دوران عالمی سطح پر تفریحی صنعت کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم مودی نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ٹیڈ سارنڈوس سے ملاقات خوش آئند رہی۔ بھارت کے میڈیا اور تفریحی شعبے میں موجود بے پناہ امکانات پر گفتگو ہوئی۔ بھارت میں کہانی سنانے کی ایک شاندار روایت اور تخلیقی صلاحیتوں کا غیر معمولی خزانہ موجود ہے، جس سے فائدہ اٹھا کر ملک کو عالمی سطح پر معیاری مواد کی تخلیق کا ایک مضبوط مرکز بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کے ساتھ نیٹ فلکس انڈیا کی پوسٹ بھی شیئر کی، جس میں کہا گیا، بھارت میں نیٹ فلکس کے 10 سال مکمل ہونے کا جشن! ہمارے شریک سی ای او ٹیڈ سارنڈوس کی معزز وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات ہمارے لیے باعثِ اعزاز رہی۔ دونوں نے بھارت کی میڈیا اور تفریحی صنعت کو عالمی سطح پر نئی بلندیوں تک پہنچانے کے مشترکہ وژن پر تبادلۂ خیال کیا۔

نیٹ فلکس انڈیا نے مزید اعلان کیا کہ اس سمت پیش رفت کرتے ہوئے نیٹ فلکس انڈیا اسٹوری ٹیلنگ انیشی ایٹو کا آغاز کیا گیا ہے۔ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کری ایٹو ٹیکنالوجی (آئی آئی سی ٹی) اور نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) کے اشتراک سے مہارت سازی اور تعلیمی شراکت داری کے ذریعے بھارت کی نئی نسل کے تخلیقی ٹیلنٹ کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande