امپھال ایئرپورٹ پر غیر ملکی شراب کی 519 بوتلوں کے ساتھ 15 افراد حراست میں
امپھال، 6 اگست (ہ س)۔ منی پور پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے امپھال ایئرپورٹ پر 15 لوگوں (چھ خواتین اور نو مرد) کو حراست میں لیا جو دہلی سے انڈیگو کی فلائٹ پر پہنچے تھے۔ یہ کارروائی ڈی ای ایس اے ایم سے موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر کی گئ
حراست


امپھال، 6 اگست (ہ س)۔ منی پور پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے امپھال ایئرپورٹ پر 15 لوگوں (چھ خواتین اور نو مرد) کو حراست میں لیا جو دہلی سے انڈیگو کی فلائٹ پر پہنچے تھے۔ یہ کارروائی ڈی ای ایس اے ایم سے موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔

سرکاری ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ پولیس نے مسافروں کے پاس موجود 79سامانوں کی تلاشی لی اور ہندوستانی ساختہ غیر ملکی شراب (آئی ایم ایف ایل) کی کل 519 بوتلیں برآمد کیں۔ ضبط کی گئی شراب میں پریمیم برانڈز شامل ہیں جن میں جیک ڈینیئل، جیمسن، جانی واکر، گلین لیویٹ، گلین فیڈک، گلین مورنگی، مونکی شولڈر، سمرنوف، ایبسولٹ ووڈکا، جیکبز کریک وائنز، بلیو لیبل اور بلیک لیبل شامل ہیں۔

تمام حراست میں لیے گئے افراد اور ضبط شدہ شراب کو مزید کارروائی کے لیے تھانہ سنگجامیئی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ضبط شدہ شراب اور متعلقہ افراد کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے محکمہ ایکسائز کے حوالے کر دیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande