ہوائی جہاز کے ایندھن میں ایتھنول ملانے کی کوئی تجویز نہیں: کے رام موہن نائیڈو
نئی دہلی، 06 اگست (ہ س)۔ مرکزی وزیر برائے شہری ہوا بازی کے رام موہن نائیڈو نے جمعرات کو واضح کیا کہ ایوی ایشن ٹربائن فیول (اے ٹی ایف) میں ایتھنول ملانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فضائی سلامتی کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے سے
ہوائی جہاز کے ایندھن میں ایتھنول ملانے کی کوئی تجویز نہیں: کے رام موہن نائیڈو


نئی دہلی، 06 اگست (ہ س)۔

مرکزی وزیر برائے شہری ہوا بازی کے رام موہن نائیڈو نے جمعرات کو واضح کیا کہ ایوی ایشن ٹربائن فیول (اے ٹی ایف) میں ایتھنول ملانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فضائی سلامتی کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے سے ہوائی مسافروں میں بلاوجہ خوف اور تشویش پیدا ہوتی ہے۔

رام موہن نائیڈو نے کہا کہ یہ دعویٰ کہ حکومت ہوائی جہاز کے ایندھن میں ایتھنول ملانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، مکمل طور پر غلط اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کے پاس ایسا کوئی منصوبہ موجود نہیں۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ مسافروں کی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایتھنول اور پائیدار فضائی ایندھن (ایس اے ایف) دو بالکل مختلف چیزیں ہیں اور ان دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ خلط ملط نہیں کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایس اے ایف ایک بین الاقوامی سطح پر تصدیق شدہ ایویشن فیول ہے، جسے بین الاقوامی شہری ہوا بازی تنظیم (آئی سی اے او) کی منظوری حاصل ہے۔ دنیا کے کئی ممالک میں اس کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ ایندھن سخت جانچ کے مراحل سے گزرتا ہے اور عالمی سطح پر مقررہ حفاظتی معیارات پر پورا اترتا ہے۔

مرکزی وزیر کا یہ بیان عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کے اس دعوے کے جواب میں آیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ حکومت ہوائی جہاز کے ایندھن میں ایتھنول ملانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande