یوتھ کانگریس کے کارکنوں کا میٹا کے خلاف مظاہرہ، طلباء کی آواز کو دبانے کا الزام
نئی دہلی، 6 اگست (ہ س)۔ یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے جمعرات کو یہاں تاج ہوٹل کے باہرمیٹا(ایم ای ٹی اے) کے خلاف احتجاج کیااور ان پر طلباءکی آواز کو دبانے کا الزام لگایا۔ تنظیم نے دعویٰ کیا کہ طلبہ کے احتجاج سے متعلق ویڈیوز اور حکومت پر سوال اٹھانے وال
مظاہرہ


نئی دہلی، 6 اگست (ہ س)۔ یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے جمعرات کو یہاں تاج ہوٹل کے باہرمیٹا(ایم ای ٹی اے) کے خلاف احتجاج کیااور ان پر طلباءکی آواز کو دبانے کا الزام لگایا۔ تنظیم نے دعویٰ کیا کہ طلبہ کے احتجاج سے متعلق ویڈیوز اور حکومت پر سوال اٹھانے والی پوسٹس کو ہٹایا جا رہا ہے، جب کہ نفرت انگیز تقاریر پر توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔

یوتھ کانگریس نے کہا کہ احتجاج کا مقصد میٹا کی عالمی ٹیم کو یہ پیغام دینا تھا کہ ہندوستانی طلباءاور شہریوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔ تنظیم نے الزام لگایا کہ میٹا، مودی حکومت کے دباو¿ میں، ہندوستانی شہریوں کی آزادی اظہار کو روک رہی ہے۔

احتجاج میں یوتھ کانگریس کے قومی سکریٹری پمی سنگھ، قومی شریک سکریٹری کرن چورسیا اور تنظیم کے دیگر کارکنان موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande