ای ڈی کی سرمایہ کاروں سے دھوکہ دہی کےمعاملے میں بہار کے مونگیر میں 5 مقامات پر چھاپے ماری
نئی دہلی، 6 اگست (ہ س)۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعرات کو بہار کے مونگیر میں پانچ مقامات پر مبینہ سرمایہ کاری دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں چھاپے مارے۔ تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق جالی ووڈ میوزک انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے ل
ED-JOLLYWOOD-FRAUD-RAID


نئی دہلی، 6 اگست (ہ س)۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعرات کو بہار کے مونگیر میں پانچ مقامات پر مبینہ سرمایہ کاری دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں چھاپے مارے۔ تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق جالی ووڈ میوزک انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے لوگوں کو ڈیجیٹل نوکریاں دینے اور ان کے سرمایہ کاری کے فنڈز کو دوگنا کرنے کا وعدہ کرکے کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کی گئی۔

ای ڈی نے کہا کہ یہ کارروائی منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کی دفعہ 17 کے تحت کی گئی ہے۔ کمپنی کے ڈائریکٹر جتیندر کمار راجیو اور اس کے ساتھیوں پر سرمایہ کاروںکے ساتھ دھوکہ دہی کا الزام ہے۔ مونگیر ضلع میں پانچ مقامات پر تلاشی لی گئی۔

تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق، کمپنی لوگوں کو 2,56,500 روپے کی سرمایہ کاری کے لیے ماہانہ 15,000 روپے کمانے کا وعدہ کیا تھا۔ اس کے لئے سرمایہ کاروں کو کمپنی کی ویب سائٹ پر ہر ماہ 4,800 آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ دیکھنے کی شرط رکھی گئی تھی۔ انہوں نے مزید لوگوں کو شامل کرنے کے لیے اضافی بونس، بائک اور کاروں کا لالچ بھی پیش کیا۔

ای ڈی کے مطابق، سرمایے کی رقم جمع کرنے کے بعد کمپنی کے سافٹ ویئر انجینئر نے جان بوجھ کر ویب سائٹ کی رفتار سست کر دی، جس سے سرمایہ کاروں کو 4,800 آڈیو-ویڈیو مواد نہیں دیکھ سکیں۔ اس کی وجہ سے وہ ادائیگی کی شرط کو پوری کرنے میں ناکام رہے اور انہیں کوئی فائدہ نہیں ملا۔

اس معاملے میں 18 نومبر 2024 کو مونگیر پولیس اسٹیشن میں بھارتیہ نیائے سنہتا (آئی پی سی) 2023 کی دفعہ 316(2)، 318(4) اور 3(5) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ پولیس نے اس معاملے میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔ ای ڈی اب منی لانڈرنگ کے زاویے سے تحقیقات کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande