دہلی ہائی کورٹ نے اداکارہ تبو کے خلاف قابل اعتراض آن لائن مواد کو ہٹانے کا حکم دیا
نئی دہلی، 6 اگست (ہ س)۔ دہلی ہائی کورٹ نے فلم اداکارہ تبو کے خلاف قابل اعتراض آن لائن مواد کو ہٹانے کا حکم دے گی۔ جسٹس جیوتی سنگھ کی بنچ نے تبو کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے جمعرات کو یہ حکم جاری کیا۔ عدالت اس حوالے سے حکم نامہ اپ لوڈ کرے گی۔ تبو نے
DL-HC-Tabu-Personality-Rights


نئی دہلی، 6 اگست (ہ س)۔ دہلی ہائی کورٹ نے فلم اداکارہ تبو کے خلاف قابل اعتراض آن لائن مواد کو ہٹانے کا حکم دے گی۔ جسٹس جیوتی سنگھ کی بنچ نے تبو کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے جمعرات کو یہ حکم جاری کیا۔ عدالت اس حوالے سے حکم نامہ اپ لوڈ کرے گی۔

تبو نے اپنے خلاف قابل اعتراض اور اے آئی سے تیار کردہ مواد کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ تبو کے بارے میں قابل اعتراض اور اے آئی سے تیار کردہ مواد ان کی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ کیا گیا ہے۔

ہائی کورٹ اس سے قبل کئی اہم شخصیات کے ذاتی حقوق کے تحفظ کا حکم دے چکی ہے۔ ہائی کورٹ نے سابق کرکٹر یوراج سنگھ، ابھیشیک شرما، فلم اداکار اور ایم پی روی کشن، کانگریس لیڈر ششی تھرور، اداکار ارجن کپور، تیلگو اداکار الو ارجن، کتھا واچک انیرودھاچاریہ، ملیالم فلم اداکار موہن لال، ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سابق ایم پی گوتم گمبھیر،پتنجلی آیوروید کے آچاریہ بال کرشن، فلم اداکارہ سوناکشی سنہا، بابا رام دیو، فلم اداکارہ کاجول، فلم اداکار وویک اوبرائے، آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ پون کلیان، سابق کرکٹر سنیل گواسکر، فلم اداکار سلمان خان، اداکار اجے دیوگن، اداکارہ اور ایم پی جیا بچن، صحافی سدھیر چودھری، آرٹ آف لیونگ فاو¿نڈیشن کے شری شری روی شنکر،تیلگو اداکار ناگارجن، اداکارہ ایشوریہ رائے، ابھیشیک بچن اور فلم پروڈیوسر کرن جوہر کی شخصیت سے متعلق کسی بات کا بغیر اجازت استعمال نہیں کرنے کا حکم دے چکا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande