
نئی دہلی، 6 اگست (ہ س)۔ کانگریس پارٹی نے نیرج ڈانگی کو راجیہ سبھا میں پارٹی کا وہپ مقرر کیا ہے۔ کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ رجنی اشوک راو پاٹل کی ریٹائرمنٹ سے پیدا ہونے والی اسامی کو پ±ر کرنے کے لیے تقرری کی۔
جمعرات کو کانگریس پارلیمانی پارٹی کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، نیرج ڈانگی راجیہ سبھا میں پارٹی کے وہپ کے طور پر کام کریں گے۔ یہ تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہو گی۔ کانگریس پارلیمانی پارٹی راجیہ سبھا کے چیف وہپ جے رام رمیش نے تقرری کا حکم جاری کیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی